"تمباکو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
[[ملففائل:Nicotiana Tobacco Plants 1909px.jpg|thumbتصغیر|تمباکو کی فصل کا ایک کھیت]]
'''تمباکو''' ایک [[زراعت|زرعی]] پیداوار ہے جو تمباکو کے [[نباتات|پودے]] کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ راست طریقہ سے [[سگریٹ]]، [[نسوار]] یا [[پان]] میں استعمال ہونے کے علاوہ [[حشرات|کیڑے]] مارنے کے لیے اور بعض [[دوا|ادویات]] میں [[نکوٹین]] کی جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط = http://student.britannica.com/comptons/article-208929/tobacco| تاریخ اشاعت = | عنوان =تمباکو | ترجمہ عنوان = | ناشر =سٹوڈنٹ بریٹانیکا| زبان = انگریزی}}</ref> یہ عام طور پر ہلکی نشہ آور خصوصیات رکھنے والی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور کئی ممالک میں زرعی پیداوار میں فوری منافع بخش [[فصل]] کے طور پر بھی اگایا جاتا ہے، تمباکو [[دُنیا|دنیا]] میں سب سے زیادہ [[کیوبا]]، [[چین]] اور [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] میں پیدا ہوتا ہے جبکہ [[پاکستان]] کا شمار دنیا کا اعلٰی معیار کا تمباکو پیدا کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ {{حوالہ درکار}}<br />
تمباکو کا سب سے عام استعمال سگریٹ میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ چبانے کے لیے، نسوار اور اس کے عرق کو بھی ہلکے نشہ آور مادے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] میں یہ عرصہ دراز تک سب سے عام اور سستا ترین ہلکا نشہ آور ذریعہ رہا ہے جو ادویات میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیکن [[یورپ]] کے باسیوں کی [[شمالی امریکا]] میں آمد کے بعد، تمباکو کی پیداوار اور برآمد کو مرکزی [[صنعت]] کی حیثیت مل گئی اور اس پر وسیع پیمانے پر ہونے والی [[تحقیق]] کے بعد بے شمار ادویات میں اس کا استعمال کیا جانے لگا۔ یورپی اقوام نے ہی اسے امریکہ سے باہر باقی دنیا میں متعارف کروایا۔ ایک خیال یہ ہے کہ تمباکو پر تحقیق اور اس کے وسیع پیمانے پر صنعت کی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے اوائل ادوار میں امریکہ کی [[معیشت]] کو سہارا ملا۔ بعد ازاں زرعی پیداوار کی مناسبت سے امریکی معیشت میں [[کپاس]] کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گئی۔ [[امریکی خانہ جنگی]] کے بعد عام عوام میں اس کی ضرورت میں اضافہ ہوا اور آسان تر شرائط پر میسر مزدوروں کی وجہ سے سگریٹ کی صنعت نے خوب ترقی کی۔ چونکہ سگریٹ ایک جدید اور تمباکو کا سہل ترین ذریعہ تھا، اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے سبب تمباکو کمپنیاں وجود میں آئیں اور اس صنعت نے امریکہ میں معیشت کو سہارا دیا اور ساتھ ہی چند ہی دہائیوں میں پوری دنیا کی معیشت پر حاوی ہو گئیں۔ لیکن بعد ازاں بیسویں صدی میں جب سائنسی تحقیق سے تمباکو کے انسانی صحت پر مضر اثرات کا انکشاف ہوا تو تمباکو کی صنعت کا دنیا کی معیشت پر اثر کم ہونا شروع ہو گیا اور دوسری زرعی اجناس جیسے [[کپاس]]، [[گندم]] اور [[مکئی]] وغیرہ نے تمباکو کی جگہ لے لی۔ <br />
تمباکو کی کئی اقسام ہیں، جو درجہ بندی میں “نکوٹینا“ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انگریزی کا لفظ Nicotina یا Nicotine جین نکوٹ کے اعزاز میں رکھا گیا تھا جو پرتگال میں [[فرانس|فرانسیسی]] [[سفیر]] کے عہدے پر تعینات تھے۔ انہوں نے ہی پہلی بار [[1559ء]] میں تمباکو کو عدالت کے روبرو ایک دوا کے طور پر متعارف کروایا تھا۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.tc.columbia.edu/centers/cifas/drugsandsociety/background/chronologydruguse.html | تاریخ اشاعت = | عنوان =1550ء سے 1575ء تمباکو - یورپ | ترجمہ عنوان = | ناشر =کولونیا 13 | زبان =انگریزی }}</ref>
<br />
چونکہ نکوٹین کی زیادہ تر خصوصیات نشہ آور ہیں، اسی وجہ سے تمباکو کے استعمال کنندہ شخص میں جسمانی برداشت اور کیمیائی انحصار متاثر ہو سکتا ہے۔ نکوٹین کی نشہ آور خصوصیات پر کسی شخص کے انحصار کو تمباکو کے استعمال، دورانیے، مقدار، جذب ہونے کی رفتار اور تمباکو کی قسم میں نکوٹین کی مقدار کے حساب سے ناپا جاتا ہے۔ اسی حساب سے کسی شخص میں نکوٹین کی مقدار، اس کے نکوٹین پر انحصار اور عادت کو بھی ماپا جا سکتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.tobaccofacts.org/tob_truth/soaddictive.html | تاریخ اشاعت = | عنوان =تمباکو کے حقائق - تمباکو نشہ آور کیوں ہے؟ | ترجمہ عنوان = | ناشر = ٹوبیکو فیکٹس ڈاٹ آرگ| زبان =انگریزی }}</ref><ref>{{حوالہ جال| مصنف =فلپ مارس | ربط =url=http://www.stanford.edu/group/SICD/PhilipMorris/pmorris.html | تاریخ اشاعت =18 ستمبر 2009ء | عنوان = فلپ مارس کی معلوماتی فہرست| ترجمہ عنوان = | ناشر =جامعہ سٹین فورڈ | زبان =انگریزی }}</ref> ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ایک [[ارب]] دس [[کروڑ]] افراد تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہویں اور بالغ انسانوں کی [[آبادی]] کا 1/3 حصہ اس عادت میں مبتلا ہے۔<ref>{{حوالہ کتاب | نام = دھویں کا تعارف| مصنف =سینر ایل گل مین، ژو ژان | صفحہ = 26| صفحات = | باب = | ناشر = | جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت = | سال اشاعت = }}</ref> [[اقوام متحدہ]] کے [[عالمی ادارہ صحت]] کے مطابق تمباکو نوشی تیزی سے دنیا میں انسانی [[موت|اموات]] کی وجہ بنتی جا رہی ہے اور اس کی وجہ سے ہر سال دنیا میں تقریبا چون [[لاکھ]] افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ اس کا تدارک ممکن ہے۔ <ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.who.int/tobacco/mpower/mpower_report_forward_summary_2008.pdf | تاریخ اشاعت =2008ء | عنوان = عالمی ادارہ صحت کا تمباکونوشی بارے حقائق پر مبنی پرچہ| ترجمہ عنوان = | ناشر = عالمی ادارہ صحت| زبان = انگریزی}}</ref> عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ تمباکو نوشی اس وقت دنیا کی واحد وجہ ہلاکت ہے جس کا باآسانی تدارک کیا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ہی مطاق ترقی یافتہ ممالک میں تمباکو نوشی کی شرح میں پچھلی چند دہائیوں سے کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن وہیں ترقی پزیر ممالک میں تمباکو نوشی کی شرح میں بے پناہ اضافہ بھی ہوا ہے۔ <br />
تمباکو دوسری زرعی اجناس کی طرح ہی پیدا کیا جاتا ہے۔ [[بیج]] کو گہرا اور بطور نرسری بویا جاتا ہے تاکہ اس پر موسمی اثرات اور کیڑے اثرانداز نہ ہو سکیں اور اس کے بعد تمباکو کے پودوں کو کھیتوں میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ تمباکو ایک سالانہ [[فصل]] ہے جو میکانکی طریقہ یا ہاتھوں کے ذریعے بویا جاتا ہے۔ تمباکو کی فصل تیار ہونے کے بعد اس کے پودوں کو سوکھنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے دوران اس میں کئی کیمیائی عمل وقوع پزیر ہوتے ہیں۔ سوکھنے کے بعد تمباکو کے پودوں کو بھٹی میں پکایا جاتا ہے اور اس کی درجہ بندی کر کے محفوظ کر دیا جاتا ہے اور اسے سگریٹ، نسوار، پان، وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بطور دوا تمباکو کے ہرے یا سوکھے دونوں پتے استعمال کیے جاتے ہیں۔
تمباکو نوشی کے مضر اثرات
سطر 30:
* [http://www.archive.org/details/tobaccoarchives تمباکو کی صنعت بارے چند ویڈیوز]
* [http://www.cdc.gov/tobacco/data_statistics/fact_sheets/fast_facts/index.htm تمباکو اور تمباکو نوشی بارے چند حقائق]
{{Commonscatزمرہ کومنز|Tobacco}}
 
[[زمرہ:فعال نفسی ادویاتتمباکو]]
[[زمرہ:امریکین کی فصلیں]]
[[زمرہ:پتے]]
[[زمرہ:تمباکو]]
[[زمرہ:زراعت]]
[[زمرہ:زرعی اجناس]]
[[زمرہ:فعال نفسی ادویات]]
[[زمرہ:منشیات]]