"قمر رئیس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  4 سال پہلے
م
درستی املا
(گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:اردو مصنفین)
م (درستی املا)
 
== حالات زندگی ==
قمر رئیس کی پیدائش [[جولائی]] [[1932ء]] میں شاہجہان پور، [[ہندوستان]] میں ہوئی۔ انہوں نے [[لکھنولکھنؤ]]ٴ یونیورسٹی سے ایم اے اور ایل ایل بی کیا اور پھر [[علی گڑھ مسلم یونیورسٹی]] سے [[1959ء]] میں [[پی ایچ ڈی]] کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال وہ [[دہلی یونیورسٹی]] میں شعبہ اردو میں لیکچرر ہوئے اور پھر ریڈر، پروفیسر اور صدر شعبہ بنے۔ انہوں نے [[دہلی یونیورسٹی]] میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
 
وہ ترقی پسند ادیبوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے اور کم و بیش دودرجن کتب کے [[مصنف]] بھی تھے۔ ان کا بنیادی کام پریم چند پر تھا۔وہ گذشتہ تین سال سے [[دہلی]] اردو اکیڈمی کے وائس چئیرمین تھے۔انہوں نے نہ صرف ترقی پسند ادیب کی حیثیت سے بلکہ اردو کے خادم کی حیثیت سے بھی کافی نام کمایا۔ پروفیسر قمر رئیس [[تاشقند]] میں پانچ سال تک انڈین کلچرل سینٹر کے ڈائرکٹر رہے۔ وہ پانچ بار انجمن اساتذہ اردو جامعات کے جنرل سکریٹری بھی رہے۔ انہوں نے 18 سال تک [[انجمن ترقی پسند مصنفین]] کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے بھی حدمات انجام دیں۔ وہ [[اردو]] کے پہلے پروفیسر تھے جنہیں یو جی سی نے نیشنل لیکچرار کے اعزاز سے نوازا تھا۔اس کے علاوہ [[2001ء]] میں [[تاشقند]] یونیورسٹی نے انہیں [[پی ایچ ڈی]] کی ڈگری تفویض کی تھی۔
111,622

ترامیم