"مشرقی برلن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏top: روڈ آئلینڈ + خودکار درستی املا using AWB
م درستی املا
سطر 1:
[[تصویر:Occupied_Berlin.svg|thumb|300px|left|منقسم شہر برلن، سرخ حصہ مشرقی برلن ہے]]
''مشرقی برلن'' [[1949ء]] سے [[1990ء]] تک [[جرمنی]] کے منقسم شہر [[برلن]] کا مشرقی حصہ تھا۔ یہ شہر کے ان حصوں پر مشتمل تھا جو [[دوسری جنگ عظیم|جنگ عظیم دوئمدوم]] کے بعد [[1945ء]] میں [[سوویت اتحاد]] کے قبضے میں آئے۔ شہر کے [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکی]]، [[برطانیہ|برطانوی]] اور [[فرانس|فرانسیسی]] حصے [[مغربی برلن]] کہلاتے تھے جو درحقیقت [[مغربی جرمنی]] کا حصہ تھا۔ ایک مقبوضہ شہر کی حیثیت کے باوجود '''مشرقی برلن''' کو [[مشرقی جرمنی]] کا دارالحکومت کہا جاتا تھا۔ [[13 اگست]] [[1961ء]] سے [[9 نومبر]] [[1989ء]] تک مشرقی برلن اور مغربی برلن کے درمیان [[دیوار برلن]] قائم رہی۔ مشرقی جرمنی کی حکومت مشرقی برلن کو صرف "برلن" یا "عوامی جمہوریہ جرمنی کا دارالحکومت برلن" کہتی تھی۔
 
مغربی اتحادیوں (امریکہ، برطانیہ اور فرانس) نے مشرقی برلن کا انتظام چلانے کے مشرقی جرمنی کے اختیار کو کبھی بھی باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا؛ بلکہ باضابطہ طور پر مشرقی برلن پر سوویت اتحاد کا انتظام ہی تسلیم کرتے تھے۔