"چھتیس گڑھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
درستی
سطر 1:
[[تصویر:Chhattisgarh in India (disputed hatched).svg|thumb|]]
'''چھتیس گڑھ''' : بھارت کی ریاستوں میں ایک ریاست ہے۔ یہ وسط بھارت میں واقع ہے۔ حال ہی میں ریاست [[مدھیہ پردیش]] کو تقسیم کرکے چھتیس گڑھ ریاست قائم کی گئی۔ اس کا دارالحکومت [[رائے پور]] ہے۔
 
چھتیس گڑھ : جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے ایک ایسا علاقہ ہے جہاں چھتیس قلعے واقع ہوں لیکن مشہور برطانوی مورخ جے بی بیگلرکی تحقیق کے مطابق یہ نام ’’چھتیس گڑھ‘‘ نہیں بلکہ ’’ چھتیس گھر‘‘ ہے جو اس علاقے میں بسنے والے نچلی ذات کے چھتیس ’’دلت‘‘ خاندانوں کی نسبت سے مشہور ہوگیاہو گیا تھا۔اس تحقیق کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ اس علاقے میں چھتیس قلعوں کا کوئی وجود نہیں ہے۔ تاہم یہ نام زیادہ قدیم نہیں ہے۔ قدیم زمانے میں یہ علاقہ ’’ڈکشن کوسلا‘‘ کہلاتا تھا ۔ جب کہ مشہور تاریخ دان ہری اٹھاکر کے مطابق موجودہ ’’جبلپور اور چھتیس گڑھ‘‘ کے درمیانی علاقے کو ماضی میں ’’مہا کو سلا‘‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ مغلوں کے عہد میں اس علاقے کو رتن پور کہا جانے لگا جب کہ اس علاقے کو چھتیس گڑھ مراہٹوں کے دور میں 1795ء کی دستایزات میں لکھا گیا ہے۔
 
== ریاست کا قیام ==
سطر 10:
== جفرافیائی حالت ==
[[تصویر:Map Chhattisgarh state and districts.png|thumb|250px|left|محل وقو چھتیس گڑھ، اور چھتیس گڑھ کی ریاستیں۔]]
جغرافیائی لحاظ سے ایک لاکھ پینتس ہزار ایک سو تینتیس مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط چھتیس گڑھ کے شمال میں بہار اور اتر پردیش اور شمال مشرق میں جھارکھنڈ واقع ہیں۔ جن کے جنوب میں آندھرا پردیش مشرق میں اڑیسہ اور مغرب میں مہاراشٹر اور شمال مغربی شمت پر مدھیہ پردیش واقع ہے۔ ریاست کی آبادی 20795956 نفوس پر مشتمل ہے، جس میں تعلیم کا تناسب 65 فی صد ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں بولی جانے والی زبانوں میں چھتیس گڑھی ، جو ہندی ہی کی ایک شکل ہے ، کے علاوہ ہندی ، مراٹھی ، اوریائی اور قبائلی زبنیں بولی جاتی ہیں۔
 
 
== پیداوار اور معدنیات ==
 
چھتیس گڑھ میں کافی اقسام کی معدنیات بھی پائی جاتی ہیں۔ جن میں لوہا کوئلہ ، ایلومینم ، جست سونا ، چونا ، کیلشیم ، ہیرے ، اور کواٹز وغیرہ شامل ہیں۔ جب کہ اس علاقے میں فولاد ایلومینم سمینٹ اور کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کی صنعتیں کام کررہی ہیں۔ ریاست میں چاول ، گنا، گندم ، دالوں اور کیلے کی کاشت کاری بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ چوں کہ ریاست کا پینتالس فی صد سے زیادہ علاقہ سرسبز پہاڑوں جنگلوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس ریاست میں چھوٹے بڑے تیرہ و دریا اور بارہ کے قریب آبشار سیاحوں کا دل بہلاتی ہیں اور ان جنگلوں میں کافی بڑی تعداد میں جانور پائے جاتے ہیں ، جن میں چیتا ، تیندوا ، جنگلی سور ، لنگور ، چھوٹی جسامت کا بندر ، بارہ سنگھا ، سانبھر ، جنگلی بھینسیا ، جنگلی بلی اور ریچھ قابل ذکر ہیں۔
 
 
== سیاسی حالت ==