"بیلنسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
درستی
سطر 36:
 
== تخلیقی دور ==
"دی ٹیلیسکوپ" (The Telescope) نیم ادبی رسالے کی ادارت میں شریک ہو کر وہ صاحبِ نظر تنقید نگارشمار ہونے لگے۔یہ رسالہ حکماً بند ہوا تو بیلنسکی نے "ماسکو مشاہد" (Moscow Watcher) رسالہ نکالا۔ تین سال بعد وہ بھی ضبط ہواتو "وطن کے روزنامچے" (Notes of the Fatherland) میں اس کے تنقیدی نوٹ چھپنے لگے۔ نراجی انقلابی یا کونن کی خفیہ سرگرمیوں سے بھی بیلنسکی کا تعلق رہا اور رفتہ رفتہ پائے تخت میں نوجوان دانشوروں کا ایک حلقہ اس کے گرد تیار ہوگیاہو گیا جس میں اول [[نکولائی گوگول|گوگول]] اور پھر [[دوستوفسکی]] شامل تھے۔<ref name="ReferenceA"/>
 
مدقوق بیلنسکی نے کم عمری میں ہی کئی اہلِ قلم کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی جن میں مشہور روسی شاعر نیکراسوف بھی شامل ہیں۔ اس کے تنقیدی مضامین [[روسی زبان|روسی]] اور [[انگریزی زبان|انگریزی]] میں دو جلدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ بیلنسکی کے خیالات ، خطوط اور تنقیدی نوٹ [[روس]] کے ابھرتے ہوئے ذی علم حلقے میں فیصلہ کن سمجھے جاتے ہیں۔ [[سوویت اتحاد|سوویت دور]] میں بھی بیلنسکی کا نام علم و ادب کی راہ پر سنگِ میل کا درجہ رکھتا ہے۔<ref name="ReferenceA"/>