"سلطنت اشکانیان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
درستی
سطر 72:
اس عہد کی دوسری حکومتوں کی طرح اشکانی باشاہت بھی شخصی، مورثی اور مطلق العنان تھی اور بادشاہ تمام طاقتوں کا سرچشمہ تھا، وہی واضع قانون تھا اور قانون کو نافذ کرنے والا بھی۔ عدالت ہو فوج ہر صیغے کے اعلیٰ اختیارت اسے حاصل تھے۔ وہ تمام قانونی اور دستوری بندشوں سے آزاد تھا۔ اس کی زات رائے زنی و تنقید سے بالاتر تھی۔ وہ اپنے اعمال میں خود مختیار تھا اور کسی دینوی طاقت کے وہ جواب دہ نہیں تھا۔ ملکی مصالح کے پیش نظر وہ بوقت ضرورت اپنے امراء سے مشورے طلب کیا کرتا تھا اور یہ محض اس کی دور بینی اور دور اندیشی موقوف تھا، ورنہ کوئی فرد یا مجلس اس کی حاکمانہ حثیت پر اثر انداز نہیں ہو سکتی تھی۔ شاہی احکامات و ہدیات ہرکاروں کے ذریعے بھیجے جاتے تھے اور ہر ستراپی میں ایسے لوگ بھی متعین تھے جو بادشاہ کو پوشیدہ طور پرخبریں بھیجا کرتے تھے ۔ بادشاہ کو ان پر اعتماد تھا اور ان کے ذریعہ وہ سلطنت کے حالات سے باخبر رہتا تھا۔ چونکہ اشکانی مذہب پر ایمان رکھتے تھے اور رعایا کے ہم نسل تھے، اس لیے ملکی رسم و رواج اور مذہبی قوانین کا بھی پاس و لحاظ تھا۔ پھر بھی مذہبی قوانین کواس نافذ کرنے والا کوئی طاقت ور طبقہ نہیں تھا مذہبی قوانین کی پیشوائی کا بھی بادشاہ کو حق حاصل تھا۔ (ڈاکٹرمعین الدین، قدیم مشرق جلد دؤم،118 ۔ 117 (
 
انتظامی لحاظ سے مملکت علاقوں یا صوبوں میں بٹی ہوئی تھی، جس کوسٹراپی Satrapy کہتے تھے۔ ہر سٹراپی پر ایک سٹراپ Satrap مقرر تھا .۔ اس کی تقریری براہ راست بادشاہ کے ہاتھ میں تھی۔ وہ اپنے حلقہ میں آزادنہ حکومت کرتا تھا اور صرف بادشاہ کو جواب دہ تھا۔ ہر سٹراپی میں فوجیں بھی رہتی تھیں جن کا تعق سٹراپ سے ہوتا تھا۔ بوقت ضرورت بادشاہ ہر صوبے سے طلب کرسکتاکر سکتا تھا۔ صوبے کی مالیات کا تعلق بھی سٹراپ سے تھا، وہ مقرر رقم بادشاہ کو دیا کرتا تھا۔ شاہی احکامات و ہدایات ہر کارے کے ذریعہ بھیجی جاتی تھیں۔ ہر سٹراپی میں ایسے لوگ متعین تھے جو بادشاہ کو براہ راست پوشیدہ طور پر خبریں بھیجا کرتے تھے۔
 
==مرکزی انتظامیہ و نیم خود مختار بادشاہ==