"مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏top: درستی املا
←‏top: درستی
سطر 1:
پاکستان کے سب سے بڑے شہر [[کراچی]] کی ایک قوم پرست جماعت ہے جو قیام پاکستان کے بعد [[ہجرت]] کرکے پاکستان آنے والے مہاجرین کی نمائندگی کی دعویدار ہے۔ واضح رہے کہ ان مہاجرین کی بھاری اکثریت [[اردو]] بولنے والوں پر مشتمل ہے۔[[آفاق احمد]] اس کے بانی و چیرمین ہیں۔ کراچی کے تعلیمی اداروں میں مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے بے جا سلوک سے تنگ آکر مہاجر نوجوانوں نے آل پاکستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی، اے پی ایم ایس کو مہاجروں کی حمایت اتنی بڑھی کہ تعلیمی اداروں سے باہر تک اسکا دائرہ بڑھانے کی ضرورت پیش آئی چنانچہ مہاجر قومی موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور [[عظیم احمد طارق]] کو اسکا پہلا چیئرمین بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ جبکہ [[الطاف حسین]] جو ملک چھوڑ کر روز گار کی تلاش میں [[امریکہ]] کے شہر [[شکا گو]] جا چکے تھے اور مہاجر قومی موومنٹ کی بے انتہا مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وہ پاکستان واپس آگئےآ گئے اور غیر مرئی قوتوں کی آشیر باد سے مہاجر قومی موونٹ کے قائد کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ لیکن ان کی شخصی خامیاں اور پالیسیاں مہاجر قومی موومنٹ سے ذاتی فائدہ اٹھانے تک محدود رہیں۔ چنانچہ آفاق احمد کی قیادت میں مہاجر کارکنان نے الطاف حسین کی شخصی خامیوں اور مہاجر مفادات کے خلاف سازشوں پر آواز اٹھانی شروع کی لیکن الطاف حسین نے آفاق احمد کے ساتھیوں کو مروانا شروع کر دیا۔ اس طرح جرائم پیشہ لوگوں کا راج کراچی پر قائم ہو گیا اور کراچی میں خوف و دہشت کا طوطی بولنے لگا۔ چنانچہ امن و امان کی دگرگوں صورت حال پر قابو پانے کے لیے الطاف حسین کے دہشت گردوں کے خلاف فوج نے آپریشن کا فیصلہ کیا لیکن الطاف حسین کو ایجنسیوں نے پہلے ہی اس آپریشن سے باخبر کر دیا اور اسے با حفاظت لندن پہنچادیا۔ ۱۹ جون ۱۹۹۲ کو الطاف حسین کے جرائم پیشہ مجرموں کے خلاف فوج نے آپریشن شروع کرنے سے پہلے آفاق احمد اور ان کے ساتھیوں نے کراچی میں واپسی کا عمل شروع کر دیا۔ فوج کے تحفظ اور آفاق احمد کی کراچی میں موجودگی نے مہاجر عوام کو تحفظ کا احساس دلایا تو تاریکی کے دیوتا کے بت پاش پاش ہوگئے اور عوام نے الطاف حسین سے اپنی نفرت کا واضح اعلان کر دیا۔
 
{{پاکستان کی سیاسی جماعتیں}}