"اویس قرنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
درستی
سطر 122:
 
آپ ﷺسے پوچھا گیاا: '' اویس قرنی کون ہے ؟'' ارشاد فرمایا :''اس کا قددرمیانہ ،سینہ چوڑا ، رنگ شدید گندمی ، داڑھی سینہ تک پھیلی ہوئی اس کی نگاہیں جھکی جھکی ، اپنے سیدھے ہاتھ کو الٹے ہاتھ پر رکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرتا ہے، زارو قطار رونے والا ہے ، اس کے پاس دو چادریں ہیں؛ ایک بچھانے کے لیے اور ایک اوڑھنے کے لیے ، دنیا والوں میں گمنام ہے، لیکن آسمانوں میں اس کا خوب چرچاہے ۔ اگر وہ کسی بات پر اللہ کی قسم کھالے تو اللہ ضرور اس کی قسم کو پورا کریگا، اس کے سیدھے کندھے کے نیچے سفید نشان ہے۔ کل بروزِ قیامت نیک لوگو ں سے کہا جائے گا : '' تم لوگ جنت میں داخل ہوجاؤ۔'' لیکن اویس قرنی سے کہا جائے گا :'' تو ٹھہرجا اور لوگو ں کی سفارش کر ۔'' چنانچہ وہ قبیلہ ربیعہ اور مضر کے لوگو ں کی تعداد کے برابر گناہگاروں کی سفارش کریگا ۔''<ref>حلیۃ الاولیاء، اویس بن عامر القرنی، الحدیث:1567،ج2، ص96۔97</ref>
اسیر بن جابر سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب کے پاس جب بھی یمن سے کوئی جماعت آتی تو ان سے پوچھتے کہ کیا تم میں کوئی اویس بن عامر ہے یہاں تک کہ ایک جماعت میں حضرت اویس آگئےآ گئے تو آپنے پوچھا کیا آپ اویس بن عامر ہیں؟ انہوں نے کہا جی ہاں حضرت عمر نے فرمایا کیا آپ قبیلہ مراد سے اور قرن سے ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں حضرت عمر نے فرمایا کیا آپ کو برص کی بیماری تھی جو ایک درہم جگہ کے علاوہ ساری ٹھیک ہوگئی انہوں نے فرمایا جی ہاں حضرت عمر نے فرمایا کیا آپ کی والدہ ہیں انہوں نے کہا جی ہاں حضرت عمر نے فرمایا میں نے رسول اللہ ﷺسے سنا آپ فرما رہے تھے کہ تمہارے پاس اویس بن عامر یمن کی ایک جماعت کے ساتھ آئیں گے جو قبیلہ مراد اور علاقہ قرن سے ہوں گے ان کو برص کی بیماری ہوگی پھر ایک درہم جگہ کے علاوہ صحیح ہوجائیں گے ان کی والدہ ہوگی اور وہ اپنی والدہ کے فرمانبردار ہوں گے اگر وہ اللہ تعالیٰ پر قسم کھالیں تو اللہ تعالیٰ ان کی قسم پوری فرما دے گا اگر تم سے ہو سکے تو ان سے اپنے لیے دعائے مغفرت کروانا۔ تو آپ میرے لیے مغفرت کی دعا فرما دیں۔ اویس قرنی نے حضرت عمر کے لیے دعائے مغفرت کر دی۔ حضرت عمر نے فرمایا اب آپ کہاں جانا چاہتے ہیں؟ حضرت اویس فرمانے لگے کوفہ۔ حضرت عمر نے فرمایا کیا میں وہاں کے حکام کو لکھ دوں۔ حضرت اویس فرمانے لگے کہ مجھے مسکین لوگوں میں رہنا زیادہ پسندیدہ ہے۔ پھر جب آئندہ سال آیا تو کوفہ کے سرداروں میں سے ایک آدمی حج کے لیے آیا تو حضرت عمرنے ان سے حضرت اویس کے بارے میں پوچھا تو وہ آدمی کہنے لگا کہ میں حضرت اویس کو ایسی حالت میں چھوڑ کر آیا ہوں کہ ان کا گھر ٹوٹا پھوٹا اور ان کے پاس نہایت کم سامان تھا حضرت عمر نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ نے سنا آپ فرما رہے تھے کہ تمہارے پاس یمن کی ایک جماعت کے ساتھ حضرت اویس بن عامر آئیں گے جو قبیلہ مراد اور علاقہ قرن سے ہوں گے ان کو برص کی بیماری ہوگی جس سے سوائے ایک درہم کی جگہ کے ٹھیک ہوجائیں گے ان کی والدہ ہوں گی وہ اپنی والدہ کے فرمانبردار ہوں گے اگر وہ اللہ تعالیٰ پر قسم کھا لیں تو اللہ تعالیٰ ان کی قسم پوری فرما دے اگر آپ سے ہو سکے تو ان سے اپنے لیے دعائے مغفرت کروانا تو اس آدمی نے اسی طرح کیا کہ حضرت اویس کی خدمت میں آیا اور ان سے کہا : میرے لیے دعائے مغفرت کردیں۔ حضرت اویس نے فرمایا تم ایک نیک سفر سے واپس آئے ہو تم میرے لیے مغفرت کی دعا کرو۔ اس آدمی نے کہا کہ آپ میرے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں۔ حضرت اویس پھر فرمانے لگے کہ تم ایک نیک سفر سے واپس آئے ہو، تم میرے لیے دعائے مغفرت کرو۔ حضرت اویس نے اس آدمی سے پوچھا کہ کیا تم حضرت سے ملے تھے ؟ اس آدمی نے کہا ہاں۔ تو پھر حضرت اویس نے اس آدمی کے لیے دعائے مغفرت فرما دی۔ پھر لوگ حضرت اویس قرنی کا مقام سمجھے۔ راوی اسیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اویس کو ایک چادر اوڑھا دی تھی تو جب بھی کوئی آدمی حضرت اویس کو دیکھتا تو کہتا کہ حضرت اویس کے پاس یہ چادر کہاں سے آگئی؟ <ref>صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1991</ref>
=== جنگ صفین میں شرکت ===
جنگ صفین کے دن ایک شامی آدمی نے پکار کر کہا کیا تمہارے درمیان اویس قرنی موجود ہیں لوگوں نے کہا ہاں اس پر انہوں نے کہا میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تابعین میں سب سے بہترین شخص اویس قرنی ہے۔ <ref>مسند احمد:جلد ششم:حدیث نمبر 1782</ref>