"زلزلہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
درستی
سطر 9:
يوں بھی انسانی زندگی پر زلزلے کے اثرات ديگر قدرتی آفات مثلاً سيلاب، طوفان، وبائی بيماريوں اور جنگوں وغيرہ کے مقابلے ميں کہيں زيادہ گہرے اور ديرپا ہوتے ہيں، زلزلوں کی ہلاکت خيزی بھی جنگوں اور وبائی امراض سے کہيں زيادہ ہے۔ نفسياتی ماہرين کا تجزيہ ہے کہ زلزلے سے زندہ بچ جانے والے افراد پر برسوں شديد حزن و ملال، پژمردگی، خوف اور ڈراؤنے خواب مسلط رہتے ہيں۔
معلوم تاريخ کے مطالعے کے بعد ايک اندازہ لگايا گيا ہے اب تک آنے والے زلزلے آٹھ کروڑ انسانوں کو ہلاک کرچکے ہيں۔ مالی نقصانات کا تو شايد کوئی حساب ہی نہيں کيا جاسکتا۔
آٹھ اکتوبر کی صبح 8 بج کر 50 منٹ پر جو قيامت خيز زلزلہ آيا، اس نے جہاں آزاد کشمير اور صوبہ سرحد کے ہزارہ ڈويژن ميں تباہی پھيلائی وہيں پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد بھی اس ہلاکت آفريں زلزلے کی زد ميں آگيا۔ زلزلے کے ابتدائی جھٹکے اس قدر شديد اور خوفناک تھے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگ گھروں، دفترو ں اور کاروباری مراکز سے خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر آگئےآ گئے اور پھر کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر ہی رہے۔
زلزلے کيوں آتے ہيں؟ آتش فشاں پہاڑ کيوں پھٹتے ہيں؟ اور دنيا کے کچھ حصّوں ميں اس قسم کے واقعات زيادہ کيوں رونما ہوتے ہيں؟ ان جيسے بہت سے سوالات 8 اکتوبر کے بعد اکثر لوگوں کے ذہنوں ميں شدوّمد سے گردش کر رہے ہيں!۔۔۔۔