"شاہ رخ خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
درستی
سطر 23:
== ابتدائی زندگی ==
 
خان کے والدین [[پٹھان]] قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔<ref>http://www.naachgaana.com/2007/03/15/three-hours-with-shah-rukh-khan/</ref>  دادا جان محمد افغانستان کے رہنے والے پٹھان تھے۔  ان کے والد کا نام تاج محمد خان تھا ایک مجاہد آزادی تھے۔ ان کی والدہ لطیفہ فاطمہ جنرل شہاب الدین خان کی بیٹی تھیں۔ خان کے والد [[ہندوستان]] کی تقسیم سے پہلے [[پشاور]] کے [[قصہ خوانی بازار]] سے [[دلی|دہلی]] منتقل ہوئے ۔ حالانکہ انکی ماں کا تعلق [[راولپنڈی]] سے تھا۔ شاہ رخ کے والد نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں بھی حصہ لیا ، بہت سے کاروبار کیے جن میں چائے کی دکان بھی شامل تھی۔ شاہ رخ کے والد تقسیم کے بعد [[دہلی]] اور پھر حیدرآباد آگئےآ گئے جہاں ان کی ملاقات شاہ رخ کی والدہ لطیف فاطمی سے ہوئی۔ دہلی کے [[باب ہند|انڈیا گیٹ]] کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے تاج محمد خان نے ایک کار حادثے میں زخمی لطیف فاطمہ کو نہ صرف ہاسپٹل لے گئے بلکہ خون کا عطیہ دے کر جان بچائی ۔ [[1959ء]] میں دونوں کی شادی ہوئی پہلے شاہ رخ کی بڑی بہن شہناز پیدا ہوئیں، جنھیں پیار سے لالہ رخ پکارا جاتا ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان [[9 نومبر]] [[1962ء|1965ء]] میں [[ممبئی|نئی دلی]] میں پیدا ہوئے۔  شاہ رخ اپنے والدین کے ساتھ راجندر نگری (نئی دہلی) میں رہتے تھے۔ ان کے والد کے کئی کاروبار تھے۔ شاہ رخ 5 سال منگلور میں بھی رہے جہاں ان کے نانا افتخار احمد [[بندرگاہ]] پر چیف انجینئر کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔
 
شاہ رخ خان نے ابتدائی تعلیم دہلی کے سینٹ کولمبیا اسکول سے حاصل کی۔ اسکول کے زمانے ہی سے وہ [[کھیل]] اور [[تھیٹر]] کے فن میں ماہر تھے۔ اسکول کی طرف سے ان کو "سوورڈ آف آنر" سے نوازا گیا جو ہر سال سب سے قابل اور ذہین طالب علم اور کھلاڑی کو دیا جاتا تھا ، اس کے بعد ہنس راج کالج میں داخلہ لیا جہاں سے [[معاشیات]] کی ڈگری لی اور پھر [[اسلامیہ یونیورسٹی]] سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔<ref>http: //www.bollywoodblitz.com/stars/SRK /index.shtml</ref> 1980ء میں شاہ رخ کے والد کینسر کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ 1991ء میں والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ والدین کی موت کے غم میں بہن لالہ رخ نیم پاگل ہوگئیں شاہ رخ نے بہن کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ اپنے ماں باپ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان 1991ء میں [[دلی|دہلی]] سے [[ممبئی|بمبئی]] منتقل ہو گئے ۔
سطر 264:
 
== ٹی وی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی ==
شاہ رخ خان فلم نگر کے بادشاہ ضرور ہیں لیکن ان کی شروعات ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی۔ ابتداء میں شاہ رخ چھوٹے موٹے ڈراموں اور ٹی وی سیریلس میں کام کرنے لگے تھے۔ 1988 میں انہوں نے ٹی وی سیریل ’’دل دریا‘ میں کام شروع کیا لیکن 1989 میں بنا سیریل ’’فوجی‘‘ پہلے منظر عام پر آگیا۔آ گیا۔ اس کے بعد شاہ رخ نے 1989 میں عزیز مرزا کی ٹی وی سیریل سرکس میں اہم رول دیا۔ شاہ رخ نے ایڈیٹ، امید، واگلے کی دنیا اور دوسرا کیول میں بھی مختصر رول کئے ہیں۔ انہوں نے انگریزی ٹی وی فلم "ان وچ اینی گیوز اٹ دوز ون " (In Which Annie Gives It Those Ones) میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ اس کےبعد شاہ رخ خان کو فلموں کی آفر ہوئی انہوں نے بیک وقت چار فلمیں (دل آشنا ہے، راجو بن گیا جنٹلمین، دیوانہ اور چمتکار )سائن کیں، جن میں دیوانہ پہلے ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد شاہ رخ خان نے فلمی دنیا میں نام کمایا۔
شارخ خان نے اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے 2007ء میں وبارہ ٹی وی کی طرف واپس لوٹے اور ٹی وی میزبان کے طور اسٹار پلس کے گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ کے تیسرے سیزن میں میزبان کے فرائض انجام دئیے۔اس کے علاوہ انہوں نے 2008ء میں ’’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں“کوئز پروگرام اور 2011ء ”زور کا جھٹکا“ کی بھی میزبانی کی۔ 2014ء میں ٹی وی شو ’’دی گوٹ ٹیلنٹ ورلڈ انٹیج‘‘ اور2015ء شاہ رخ ایک ٹی وی شو ’انڈیا پوچھےگا سب سے شانڑاں کون؟ ‘ میں کام کیا۔