"طوفان" کے نسخوں کے درمیان فرق

1 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
درستی
(درستی)
(درستی)
کترينہ کے بعد امريکی رياست کيرولينا بھی ايک نسبتاً کم شديد طوفان ”اوفليا“ سے متاثر ہوئی۔ اس طوفان کی شدت امريکہ تک پہنچتے پہنچتے بہت کم ہوچکی تھی۔ ليکن امريکہ کی صنعتی پيداوار متاثر ہوئی اور کئی علاقوں ميں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
دوسری طرف چين ميں زی جياننگ، فيوجيان اور جيانگ زی صوبوں ميں تالم نامی طوفان نے 4 لاکھ افراد کو بے گھر کرديا۔ سينکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ اسی دوران جاپان ميں بھی ناپی نامی طوفان نے تباہی پھيلائی اور ايک لاکھ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
اگلا طوفان ”ريٹا“ امريکہ کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرايا۔ دنيا ابھی ان طوفانوں کی تباہی کا اندازہ بھی نہيں لگاسکی تھی کہ تائيوان اور چين کی طرف بڑھنے والے [[سمندری طوفان]] (ٹائی فون) ”خانون“ کی خبر نے دل دہلاديا۔ آخری خبر آنے تک 22 ستمبر کو بنگلہ ديش اور بھارت ميں خليج بنگال سے اُٹھنے والے [[سمندری طوفان]] سے زبردست تباہی ہوچکی ہے، سمندر کی سطح تين ميٹر بلند ہوگئی ، جس سے ايک ہزار مچھيرے لاپتہ اور 300 ديہات زيرِ آب آگئے۔آ گئے۔
پے درپے آنے والے سمندری طوفانوں اور بعض خطوں ميں شديد بارشوں سے پيدا ہونے والی خطرناک سيلابی صورتحال نے دنيا بھر کے انسانوں کو شديد خوف ہراس ميں مبتلا کرديا ہے بہت سے لوگ يہ سوچنے پر مجبور ہوتے جارہے ہيں کہ آخر ان طوفانوں کے اسباب کيا ہيں اور تواتر سے يہ طوفان کيوں برپا ہورہے ہيں؟
اس کاواضح جواب خودخالقِ کائنات اللہ رب العزۃ نےدیاہے، کہ یہ میری نشانیاں ہیں،. تاکہ تم اس سےڈرواوراس کی اطاعت کرو
43,445

ترامیم