"جمرود" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
سطر 1:
'''جمرود''' (انگریزی: Jamrud) [[خیبر ایجنسی]] میں واقع ایک [[شہر]] ہے۔ یہ [[وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات]] میں شامل ہے۔ جمرود کا قصبہ [[درہ خیبر]] کے دروازے کے طور پر بھی مشہور ہے، یہ [[درہ]] [[ہندوکش]] سلسلے میں واقع ہے۔ جمرود کا [[پشاور]] اور ملک سے رابطہ [[سڑک]] اور [[ریلوے لائن]] کے ذریعے ہے، یہ قصبہ [[لنڈی کوتل]] کو پشاور اور بقیہ ملک سے ملانے کا بھی ذریعہ ہے۔ [[لنڈی کوتل]] [[پاک افغان سرحد]] پر واقع ہے۔

جمرود [[درہ خیبر]] کے سرے پر واقع ہے اور [[جنوبی ایشیاء]] اور [[وسطی ایشیاء]] کے درمیان [[تجارتی راہدری]] کے طور پر استعمال ہوتا آیا ہے۔ اسی لحاظ سے اس درے اور قصبے کی فوجی اہمیت بھی عیاں رہی ہے۔ جمرود [[سطح سمندر]] سے 1512 [[فٹ]] بلندی پر اور [[پشاور شہر]] سے تقریباً 17 [[کلومیٹر]] کے فاصلے پر [[مغرب-سمت|مغرب]] میں واقع ہے۔

==تاریخ==
===برطانوی دور===
[[برطانوی راج]] کے دوران جمرود اور اس کے نواحی علاقے کو اہم فوجی مرکز تسلیم کیا جاتا تھا، یہاں برطانوی فوج کے مراکز اور [[چھاؤنیاں]] قائم تھیں۔ [[1878ء]] کے فوجی آپریشن کے دوران جمرود کی اہمیت اس وقت بڑھ گئی جب برطانوی فوج نے [[افغانستان]] کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے یہاں اپنے مراکز قائم کیے اور پھر بعد میں یہاں بیس کیمپ تشکیل دیے گئے۔ یہ [[خیبر رائفلز]] کا مرکز بھی رہا ہے اور [[درہ خیبر]] پر [[چونگی]] کی وصولی کا بڑا مرکز گردانا جاتا رہا۔ [[1901ء]] کی مردم شماری میں جمرود کی کل آبادی 1848 نفوس پر مشتمل تھی۔
==مزید دیکھیے==
[[پشاور]]

[[خیبر پختونخوا ]]

[[پاکستان]]

[[درہ خیبر]]

==حوالہ جات==
[http://dsal.uchicago.edu/reference/gazetteer/pager.html?objectid=DS405.1.I34_V14_058.gif جمرود: بمطابق امپیریل گزیٹیئیر آف انڈیا]

معلومات پشاور، بمطابق گزئیٹیر آف انڈیا (پنجاب) صفحہ 74

{{پاکستان کے بڑے شہر}}