"گنگوبائی ہنگل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏top: صفائی بذریعہ خوب
سطر 1:
[[Image:Gangubai Hangal.jpg|framepx|thumb|left|گنگوبائی ہنگل اپنی بیٹی کے ہمراہ]]ہندوستانی کلاسکی موسیقی کی مشہور گلوکارہ۔ گنگو بائی کا جنم 1913 میں ریاست [[کرناٹک]] کے ایک گاؤں ہنگل میں ہوا۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے ’کرانا گھرانے‘ کے گرو سوائی گاندھرو سے موسیقی کی مزید تعلیم حاصل کی۔[[ممبئی]] کی مقامی تقاریب اور [[گنیش اتسو]] کے موقع پر پرفارمنس دے کر گانگوبائی نے اپنے موسیقی کے کیرئیر کی شروعات کی۔موسیقی کے ناقدین ان کی آواز کو بےحد سریلا اور دل کو چھو جانے والا بتایا۔ انہوں نے پچاس برس سے زيادہ وقفے تک موسیقی کی خدمت کی اور اس دوران انہوں نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کو ایک نئی اونچائی تک پہنچایا۔کلاسیکی موسیقی کے لیے کی گئی خدمات کے لیے انہيں کئی اعزازات دیے گئے جن میں [[پدم بھوشن]]، تانسین اعزاز اور سنگیت ناٹک اعزاز اہم ہیں۔ 21 جولائی 2009 کو 97 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔
 
[[زمرہ:بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں]]
[[زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار]]
[[زمرہ:ہندوستانی گلوکار]]
[[زمرہ:کرناٹک کے گلوکار]]
[[زمرہ:گلوکارہ]]
[[زمرہ:ہندوستانی گلوکارہ]]