"جگن ناتھ آزاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
{{Infobox person
| name = جگن ناتھ آزاد<br /><small>जगन नाथ आज़ाद <br/> Jagan Nath Azad</small>
| image = Jagan Nath Azad.jpg
| alt =
سطر 18:
جگن ناتھ آزاد [[5 دسمبر]]، [[1918ء]] کو عیسیٰ خیل ضلع [[میانوالی]] میں پیدا ہوئے جو اب [[پاکستان]] میں ہے۔ان کے والد [[تلوک چند محروم]] اردو کے شاعر تھے۔ آزاد کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی اپنے والد کے ہاتھوں ہوئی۔
 
== تعلیم ==
جگن ناتھ آزاد نے [[1933ء]] میں [[میانوالی]] سے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ [[1935ء]] میں انہوں نے ڈی․اے․بی کالج راولپنڈی سے انٹرمیڈیٹ کیا اور [[1937ء]] میں گارڈن کالج [[راولپنڈی]] سے بی․اے کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جگن ناتھ آزاد نے [[لاہور]] کا رخ کیا۔ انہوں نے [[لاہور]] میں [[1942ء]] میں [[فارسی]] آنرز کیا اور پھر [[1944ء]] میں [[جامعہ پنجاب]] لاہور سے [[فارسی]] میں ایم․اے․ کیا تھا۔ یہاں انہیں [[محمد اقبال|ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال]]، ڈاکٹر سید عبد ﷲ، [[صوفی تبسم|صوفی غلام مصطفی تبسم]]، پروفیسر علیم الدین سالک اور [[سید عابد علی عابد]] جیسےاساتذہ سے ملنے اور فیض یاب ہونے کا موقع ملا تھا۔
 
== پہلی بارخانہ آبادی ==
جگن ناتھ آزاد کی ایک شادی [[11 دسمبر]]، [[1940ء]] کو ہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ کا نام شکنتلا تھا۔ اس بیاہ سے پرمیلا اور مُکتا نام کی دو بیٹیاں ہوئیں۔ شکنتلا 1946ء میں بیمار ہو گئیں اور ہر ممکن علاج کے باوجود صحت یاب نہ ہو سکیں۔ اسی سال ان کا انتقال ہو گیا۔ آزاد نے ’’شکنتلا‘‘، ’’ایک آرزو‘‘ اور ’’استفسار‘‘ نامی نظمیں اپنی رفیقہ حیات کی یاد میں لکھیں۔
 
== ایک زبان زد عام مفروضہ ==
کچھ گوشوں سے یہ دعوٰی کیا جاتا ہے کہ [[قیام پاکستان]] کے اعلان کے ساتھ ہی ریڈیو پاکستان سے جگن ناتھ آزاد کا لکھا یہ قومی ترانہ نشر کیا گیا ؂
:ذرے تیرے ہیں آج ستاروں سے تابناک
سطر 30:
جگن ناتھ آزاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے 14 اگست کی رات کو ریڈیو پاکستان لاہور سے اُن کا ترانہ نشر ہوا تھا<ref>[http://jagannathazad.info/tarana.htm جگن ناتھ آزاد، قومی ترانہ۔ مختصر تاریخ]</ref>۔ تاہم محققین نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
 
== تقسیم ہند اورآزاد کا ہندوستان نقلِ مقام کرنا ==
تقسیم ہند کے بعد آزاد دیگر ارکانِ خانہ کے ساتھ [[بھارت]] چلے آئے اور [[دہلی]] میں بس گئے۔ انہیں اولاً ’’ملاپ‘‘ میں نائب مدیر کی ملازمت ملی تھی۔ پھر ’’ایمپلائمنٹ نیوز’’ میں روزگار پایا اسی سے منسلک ’’پبلی کیشنز ڈویژن’’ میں [[اردو]] کے اسسٹنٹ ایڈیٹر بنے۔ یہاں ان کی ملاقاتیں [[جوش ملیح آبادی]] سے ہوئییں جو رسالہ ’’آجکل‘‘ (اردو) کے مدیر تھے۔ [[جوش ملیح آبادی]] کے علاوہ [[عرش ملسیانی]]، بلونت سنگھ اور [[پنڈت ہری چند اختر]] جگن ناتھ آزاد کے ہم منصب رہے۔ ان کی مصاحبت سے آزاد نے بہت کچھ جانا تھا۔
 
== دوسری بار بارخانہ آبادی ==
جولائی [[1948ء]] میں آزاد کی دوسری شادی وملا نامی خاتون سے ہوئی۔ اس بیاہ سے تین بچے مولود ہوئے۔ سب سے بڑا بیٹا آدرش، چھوٹا بیٹا چندر کانت اور سب سے چھوٹی بیٹی پونم تھی۔
 
== شعری مجموعے ==
جگن ناتھ آزاد کا پہلا شعری مجموعہ ’’طبل و علم‘‘ 1948ء میں چھپا۔ 1949ء میں دوسرا مجموعۂ کلام ’’بیکراں‘‘ چھپا۔
 
== جموں و کشمیر میں ملازمت ==
1968ء میں آزاد نے ڈپٹی پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن بیورو کے طور پر [[سری نگر]]، [[کشمیر]] میں ملازمت اختیار کی۔ وہ ڈائرکٹر پبلک ریلشنز کے طور پر [[1977ء]] تک کام کرتے رہے۔ 1977ء میں ہی آزاد کو پروفیسر اور صدر شعبۂ اردو [[جموں یونیورسٹی]] کی پیش کش ہوئی جسے آزاد نے منظور کیا تھا۔ [[1977ء]] سے [[1983ء]] تک وہ پروفیسر اور صدر شعبۂ اردو [[جموں یونیورسٹی]] اور ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرنینگ جموں یونیورسی کے عہدے پر فائز رہے۔ [[1984ء]] سے [[1989ء]] تک پروفیسر ایمریٹس فیلو کی حیثیت سے شعبۂ اردو [[جموں یونیورسٹی]] میں رہے اور پھر 1989ء سے اپنی زندگی کے اخیر تک وہیں رہے۔
 
== انتقال ==
جگن ناتھ آزاد [[24 جولائی]]، [[2004ء]] کوانتقال کر گئے تھے۔<ref>http://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=32593&type=text</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات
}}
 
[[زمرہ:1918ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:2004ء کی وفیات]]
[[زمرہ:اردو خاکہ نگار]]
[[زمرہ:اردو شعرا]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی شعرا]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے شعرا]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے مرد مصنفین]]
[[زمرہ:بھارتی اردو شعرا]]
[[زمرہ:بھارتی مرد شعرا]]
[[زمرہ:پنجاب، بھارت کے شعرا]]
[[زمرہ:فضلا جامعہ پنجاب]]
[[زمرہ:بھارتی اردو شعرا]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی شعرا]]
[[زمرہ:کارکنان تحریک پاکستان]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے شعرا]]
[[زمرہ:1918ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:2004ء کی وفیات]]
 
 
[[زمرہ:اردو شعرا]]
[[زمرہ:پنجاب، بھارت کے شعرا]]
[[زمرہ:اردو خاکہ نگار]]