"جین مت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: درستی رجوع مکرر ناوبکس
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
سطر 1:
{{infobox Jainism}}
'''جین مت''' جو جین شاسن اور جین دھرم ([[سنسکرت زبان|سنسکرت]]: जैन धर्म) کے ناموں سے بھی معروف ہے، ایک [[غیر توحیدی مذہب|غیر توحیدی بھارتی مذہب]] ہے جو تمام ذی روح اور ذی حیات اجسام کے حق میں [[اہنسا]] (عدم تشدد) کی تعلیم دیتا ہے، نیز جملہ مظاہر زندگی میں مساوات اور روحانی آزادی کا حامی ہے۔ جین مت کے پیروکاروں کا عقیدہ ہے کہ عدم تشدد اور ضبط نفس کے ذریعہ نجات (موکش) حاصل کرسکتے ہیں۔

اس وقت جین مت دو بڑے فرقوں میں تقسیم ہے، [[شویتامبر]] اور [[دگمبر]]۔

لفظ جین مت سنسکرت کے ایک لفظ جِن (जिन) سے لیا گیا ہے، جس کے معنی ہے فاتح۔ جین مت کے بھکشوؤں میں جذبات اور جسمانی آسائشوں کے حصول کے درمیان جو معرکہ جاری رہتا ہے، یہ لفظ در اصل اس کے جانب اشارہ کرتا ہے۔ جس شخص نے اپنے جذبات اور نفس پر فتح حاصل کرلی وہ فاتح (जिन) سمجھا جاتا ہے۔

جین مت کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں کیا جاتا ہے۔<ref>{{Citation|last=Flügel|first=Peter|title=Encyclopedia of Global Studies|year=2012|editor=Anheier, Helmut K and Juergensmeyer, Mark|chapter=Jainism|volume=3|location=Thousand Oakes|publisher=Sage|page=975}}</ref> اس کی بنیاد کب، کس نے، کہاں پر رکھی اس بارے میں ماہرین آج تک کسی نتیجے پر نہیں پائے۔ جین گرنتھوں کے مطابق 527 ق م سے قبل [[وردھمان مہاویر]] (599-527 ق-م) نے [[نروان]] حاصل کیا تھا۔ روایتی طور پر جین مت کے پیروکار اپنے مذہب کی ابتدا ان چوبیس تیرتھنکروں (तीर्थंकर) کے سلسلہ کو قرار دیتے ہیں جن میں پہلا تیرتھنکر رشبھ دیو (ऋषभदेव) اور آخری مہاویر تھے۔ جین مت کے پیروکار یہ یقین رکھتے ہیں کہ جین مت ابدی اور لافانی ہے۔یہ اسی وقت سے ہے، جب سے دنیا بنی ہے۔ اور تب تک رہے گا، جب تک دنیا باقی ہے۔ جین مت کے لوگ [[وردھمان مہاویر|مہاویر]] کو آخری اوتار یا دیوتا مانتے ہیں۔

ہندوستان میں ایک طویل عرصہ تک جین مت ہندوستانی ریاستوں اور مملکتوں کا سرکاری مذہب رہا ہے، نیز برصغیر ہند میں اس مذہب کی کافی اشاعت ہوئی تھی۔ آٹھویں صدی عیسوی سے جین مت کی شہرت اور اشاعت میں کمی آنے لگی، جس میں اس خطہ کے سیاسی ماحول نے بھی اثر ڈالا تھا۔

جین مت کے پیروکار [[بھارت]] میں 4.2 ملین ہیں، نیز دنیا کے دیگر ممالک [[بیلجیئم]]، [[کینیڈا]]، [[ہانگ کانگ]]، [[جاپان]]، [[سنگاپور]] اور [[ریاستہائے متحدہ امریکا]] میں مختصر تعداد میں موجود ہیں۔ بھارت میں جین مت کے ماننے والوں میں شرح خواندگی دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ (94.1 فیصد) ہے۔ بھارت میں مخطوطات کا قدیم ترین کتب خانہ جین مت کا ہی ہے۔ عالمی سطح پر جین مت کے پیروکاروں کی تعداد 6.1 ملین ہے۔<ref>{{cite web|url=http://chartsbin.com/view/3k5 |title=پیرووان جین مت بلحاظ ملک |publisher=chartsbin.com |accessdate=2014-08-12}}</ref>

== آغاز ==
[[Fileفائل:WLA lacma Jina Rishabhanatha.jpg|thumbتصغیر|leftبائیں|رشبھ دیو کا مجسمہ، جو پہلے تیر تھنکر اور جین مت کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔]]

جین مت کے آغاز کی صحیح تاریخ یا دور کے متعلق معلومات موجود نہیں ہیں۔ تاہم پانچویں اور چھٹی صدی ق م کے درمیان وردھمان مہاویر جین مت کی انتہائی موثر شخصیت اور معلم رہے ہیں۔ مہاویر جو جین مت میں اپنے دور کے آخری عظیم تیرتھنکر ہونے کی وجہ سے انتہائی قابل تعظیم سمجھے جاتے ہیں، غالب گمان یہی ہے کہ وہ جین مت کے بانی نہیں ہیں۔<ref name="Jacobi Herman page 465">Jacobi Herman, Jainism IN Encyclopedia of Religion and Ethics Volume 7, James Hastings (ed.) page 465</ref>

[[پارشوناتھ]] جو مہاویر کے پیشرو کہلاتے ہیں، وہ پہلے جین مت کی شخصیت ہے جن کی تاریخی شہادت میسر ہے۔ پارشوناتھ نویں سے ساتویں صدی ق م کے درمیان کسی زمانہ میں تھے۔<ref>{{cite web|author=Paul Dundas|title=Jainism|publisher=Encyclopaedia Britannica|year=2013|url= http://www.britannica.com/EBchecked/topic/299478/Jainism}}</ref> پارشو کے پروکاروں کا ذکر گرنتھوں میں ملتا ہے۔

سطر 23:
# نرجرا: روح میں پہلے سے موجود مادہ کو زائل کیا جا سکتا ہے۔
# موکش: روح کی مادہ سے مکمل دوری کے بعد نجات ('''موکش''') حاصل ہو سکتی ہے۔<ref>سید قاسم محمود، انسائیکلوپیڈیا مسلم انڈیا، حصہ اوّل، صفحہ 157</ref>
== پابندیاں ==

* جانوروں کا ہلاک کرنا
* درختوں کو کاٹنا
سطر 45 ⟵ 44:
* [[وردھمان مہاویر|مہاویر]]

== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}

سطر 53 ⟵ 52:

{{موضوعات مذاہب}}
{{زمرہ کومنز|Jainism}}

[[زمرہ:جین مت|جین مت]]
{{Commonscat|Jainism}}
[[زمرہ:بھارتی مذاہب]]

[[زمرہ:ثنویت]]
[[زمرہ:بھارتیدھرمی مذاہبادیان]]
[[زمرہ:مذہبی شناخت]]
[[زمرہ:دھرمی ادیان]]
[[زمرہ:جین مت| ]]