"آل انڈیا مسلم لیگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی بذریعہ خوب
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 62:
}}
 
کُل ہند مسلم لیگ ('''آل انڈیا مسلم لیگ''') [[برطانوی ہندوستان|برطانوی انڈیا]] میں ایک سیاسی جماعت تھی اور [[برصغیر]] میں مسلم ریاست کی تشکیل میں سب سے زیادہ کارفرما قوت تھی۔ انڈیا کی تقسیم کے بعد بھی '''آل انڈیا مسلم لیگ''' [[انڈیا]] میں ایک اہم جماعت کے طور پر قائم رہی۔ خصوصاً [[کیرلا]] میں دوسری پارٹیوں کے ساتھ شامل ہو کر حکومت سازی کی۔ [[پاکستان]] کی تشکیل کے بعد مسلم لیگ اکثر موقعوں پر حکومت میں شامل رہی۔
 
== بنیاد ==
مسلمانوں نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے [[1906ء]] میں [[ڈھاکہ]] کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ قائم کی-
 
آل انڈیا مسلم لیگ كا قیام [[1906ء]] میں [[ڈھاكہ]] كے مقام پر عمل میں آیا۔ محمڈن ایجوكیشنل كانفرنس كے سالانہ اجلاس كے ختم ہونے پر [[برصغیر]] كے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے مسلم عمائدین نے [[ڈھاكہ]] كے نواب سلیم اللہ خاں كی دعوت پر ایك خصوصی اجلاس میں شركت كی۔ اجلاس میں فیصلہ كیا گیا كہ مسلمانوں كی سیاسی راہنمائی كے لیے ایك سیاسی جماعت تشكیل دی جائے۔ یاد رہے كہ [[سرسید]] نے مسلمانوں كو سیاست سے دور رہنے كا مشورہ دیا تھا۔ لیكن [[بیسویں صدی]] كے آغاز سے كچھ ایسے واقعات رونما ہونے شروع ہوئے كہ مسلمان ایك سیاسی پلیٹ فارم بنانے كی ضرورت محسوس كرنے لگے۔ ڈھاكہ اجلاس كی صدارت نواب وقار الملك نے كی۔ [[محسن الملك|نواب محسن الملك]]٬ [[محمد علی جوہر|مولانامحمد علی جوہر]]٬ [[مولانا ظفر علی خان|مولانا ظفر علی خاں]]٬ [[اجمل خاں|حكیم اجمل خاں]]٬ اور نواب سلیم اللہ خاں سمیت بہت سے اہم مسلم اكابرین اجلاس میں موجود تھے۔ مسلم لیگ كا پہلا صدر [[سر آغا خان]] كو چنا گیا۔ مركزی دفتر [[علی گڑھ]] میں قائم ہوا۔ تمام صوبوں میں شاخیں بنائی گئیں۔ [[برطانیہ]] میں [[لندن]] برانچ كا صدر [[سید امیر علی]] كو بنایا گیا۔ <ref>[http://www.pakstudy.com/index.php?topic=17592.0 آل انڈیا مسلم لیگ كا قیام]</ref>
 
== مسلم لیگ کے قیام کے اسباب ==
سطر 73:
 
=== اکثریتی دائیں محاذ کا رویہ ===
بھارت کی ہندو اکثریت کا ایک طبقہ مسلمانوں کو خود سے کم تر جانتا تھا۔ مسلمانوں نے ان پر چونکہ کئی سو سال حکومت کی تھی اس لیے وہ مسلمانوں سے بدلہ لینا چاہتے۔ ان حالات میں دیکھتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک الگ سیاسی جماعت مسلم لیگ بنائی۔
 
=== آریہ سماج تحریک اور بنگالی ادب ===
[[آریہ سماج]] جیسی تحریکیں چلائی گئیں جن کا مقصد تھا [[اردو زبان]] اور رسم الخط کو ختم کر کے اس کی جگہ [[ہندی زبان]] رائج کی جائے چنانچہ مسلم تہذیب پر حملہ بھی مسلم سیاسی شعور کی بیداری اور مسلم لیگ کے قیام کا محرک ثابت ہوا۔ {{حوالہ درکار}}
 
=== گائے کی قربانی کا مسئلہ ===
غیرمنقسمغیر منقسم ہندوستان کے اکثریتی دائیں محاذ نے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے [[گائے]] کی قربانی پر بھی پابندی عائد کرنی چاہی جس کی وجہ سے ہندو مسلم فسادات ہونے شروع ہوگئے۔ہو گئے۔
 
کچھ اور مقاصد درج ذیل ہیں :
* مسلمانوں کے درمیان حکومت سے وفا داری کا احساس پیدا کرنا اور حکومت کے اقدامات اور ارادوں کے حوالے سے مسلمانوں کے ذہنوں میں موجود اختلافات اور غلط فہمیوں کی تصحیح کرنا ؛
* ہندوستان کے مسلمانوں کے سیاسی حقوق اور مفادات کو بڑھانا اور حفاظت کرنا،کرنا اور حکومت کے آگے انکی ضروریات اور خواہشات کی نمائندگی کرنا ؛
اپنے مقاصد پر سمجھوتہ کئےکیے بغیر مسلمانوں اور دیگر قومیتوں کے درمیان کسی قسم کی عداوت کو بڑھنےسےبڑھنے سے روکنا۔
 
== پاکستان کے لیے جِدوجُہد ==