"آندرے دیو قامت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
'''اندرے رینی روسیموف''' ([[19 مئی]] [[1946ء]] – [[27 جنوری]] ، [[1993ء]]) المشہور بہ '''اندرے دیوقامت''' ایک فرانسیسی پیشہ ور پہلوان اور [[اداکار]] تھا۔ اس کی سب سے زیادہ مشہور کشتی ریسل مانیہ 3 میں پہلوان "ھلک ہوگن" کے ساتھ ہوئی تھی۔ اور  فلم "شہزادی دلہن" عرف "پرنسس برائڈ" میں اس کے کردار بطور "فیزک" کو بہت سراہا گیا۔ اس کی دیو قامتی کی وجہ نشونما کے ہارمونز کی زیادتی تھی جو بعد میں "ضخامت اطراف" یا انگریزی میں "آکروماگلے " کی شکل اختیار کر گئی۔ اس کی یہ خصوصیت اس کو " [[دنیا کا آٹھواں عجوبہ]]" کہلوانے کا موجب بھی بنی۔ عالمی کشتی اتحاد یا ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن میں آندرے ایک بار ہیوی ویٹ چیمپئن اور ایک بار ٹیگ ٹیم چیمپئن رہ چکا ہے۔ 1993ء میں جب "ہال آف فیم" کا افتتاح ہوا تو آندرے کو اسی وقت شامل کر لیا گیا تھا۔
 
== ابتدائی زندگی ==
سطر 7:
 
=== ابتدائی دور ===
17 سال کی عمر میں آندرے پیرس منتقل ہو گیا، دن میں وہ بوجھ برداری کا کام کرتا تھا،تھا اور شام کو پہلوانی سیکھتا تھا، اکھاڑے میں اس کا نام "جیئنٹ فیرے " پڑ گیا،گیا اور اس نے پیرس کے نواحی علاقوں میں پہلوانی کے جوہردکھانے شروع کردئیے۔ [[1966ء]] میں اس کی ملاقات [[کینیڈا]] کے پہلوان اور پیشہ ور کشتی کے کارساز فرینک والویز سے ہوئی، جو آندرے کا دلال بن گیا اور پھر آندرے نے برطانیہ، المانیہ اور افریقہ کے ممالک میں نام کمانا شروع کر دیا۔
 
ٓٓٓفرینک کے ساتھ آندرے "مونٹریال" منتقل ہو گیا اور جاتے ہی مشہور ہو گیا، لیکن جلد ہی اس کی دیو پیکری کے جلوے مدہم پڑنے لگے تو فرینک نے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے مالک "ونس مکماہون" سے مشورہ کیا جس نے آندرے کی عکاسی کے بارے میں کافی تبدیلیاں تجویز کیں،کیں اور اس نے ہی آندرے کو "آندرے دیوقامت" پکارنے کی صلاح بھی دی۔
 
=== ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن / عالمی کشتی انجمن ===
 
====مسلسل فاتح ([[1987ء]]-[[1973ء]])====
[[1973ء]] ماڈیسن اسکوائر گارڈن، نیویارک میں آندرے نے "بڈی وولف" کو ہرا کر اپنی 14 سالہ مسلسل فتوحات کا آغاز کیا۔ بقول ایک نامور پیشہ ور پہلوان اور کمنٹری کرنے والے "گوریلا مانسون" آندرے "ریسل مانیہ نمبر 3" سے پہلے تک کبھی بھی شانہ چت یا دوسرے پہلوان کے داؤ سے بے بس ہو کر نہیں ہارا تھا۔ حالانکہ اس سے پہلے بغداد میں وہ "عدنان القیسی" سے، میکسیکو میں "کناک پہلوان" سے اور جاپان میں "انتونیو انوکی پہلوان" سے ہار چکا تھا۔
 
====ہلک ہوگن کے ساتھ پھڈا([[1988ء]]-[[1987ء]])====
اوائل 1987 میں، ہوگن کو ٹی وی پر زیادہ نمایاں کرنے اور آندرے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آندرے اور ہوگن میں سرد جنگ شروع ہوگئی۔ہو گئی۔ اسی سال پہلوان "ٹیڈ ڈبیاس عرف ملیئن ڈالر مین" نے ہوگن سےچمیئنسے چمیئن شپ پیٹی خریدنے کی فرمائش کی جسے ہوگن نے ٹال دیا، اس پر ٹیڈ دبیاس نے آندرے کو ہوگن سےلڑوایا،سے لڑوایا، ہوگن اکھاڑے میں شانہ چت ہو گیا، ہوگن نے ریفری کے بے ایمان ہونے کا واویلا مچایا ۔مچایا۔ اس دوران آندرے نے چمپیئن شپ پیٹی ٹیڈ ڈبیاس کو بطور تحفہ پیش کردی، کردی اور قواعد ضوابط کی خلافورزی پاکر وینس مکماہون نے مقابلہ اور نتائج کو باطل قرار دے دیا ۔
 
====جیک رابرٹ عرف سپیرا اور الٹیمیٹ واریر کے ساتھ پھڈا ([[1989ء]]-[[1988ء]])====