"اسٹینلے، جزائر فاکلینڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 29:
 
اسٹینلے کے مقام پر پہلی نو آبادی کے قیام پر کام [[1843ء]] میں شروع ہوا اور [[جولائی]] [[1845ء]] میں اسے دار الحکومت بنایا گیا۔ اس کا نام اس وقت کے وزیر جنگ و نو آبادیات [[ایڈورڈ اسمتھ اسٹینلے]] سے موسوم ہے۔
یہ نو آبادی جلد ہی جہازوں کی مرمت کے لحاظ سے ایک اہم مقام اختیار کر گئی۔ [[آبنائے میگلان]] کے علاقے میں شدید ترین موسم اور طوفانوں کے باعث یہ [[بحر اوقیانوس]] اور [[بحر الکاہل]] کے درمیان آمدورفت کرنے والے جہازوں کے لیے اہم قیام گاہ کا درجہ رکھتی تھی۔ [[نہر پاناما]] کی تعمیر سے قبل بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان آنے جانے والے جہاز آبنائے میگلان کا راستہ اختیار کرتے تھے۔ جہازوں کی مرمت اس وقت جزیرے کی سب سے اہم صنعت تھی۔ بعد ازاں جنوبی بحر اوقیانوس اور انٹارکٹیکا کے قریب [[وھیل مچھلی|وھیل مچھلیوں]] اور [[اودبلاؤ]] کا شکار اس علاقے کی اہم صنعت بن گیا۔
 
بعد ازاں یہ [[برطانیہ]] کی [[شاہی بحریہ]] کے لیے ایندھن کے حصول کا اہم مقام بنا اور یہیں موجود جہازوں نے [[پہلی جنگ عظیم]] میں معرکہ جزائر فاکلینڈ اور [[دوسری جنگ عظیم]] میں معرکہ ریور پلیٹ میں حصہ لیا۔
یہاں کا ہوائی اڈا انٹارکٹیکا میں برطانیہ تجربہ گاہوں سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ اسے [[1979ء]] میں کھولا گیا تھا۔
 
[[1982ء]] میں [[جنگ فاکلینڈز]] کے دوران 10 روز کے لیے اسٹینلے پر [[ارجنٹائن]] کی افواج کا قبضہ ہو گیا جنہوں نے اس کا نام بدل کر [[پورتو ارجنتینو]] رکھا تاہم اب برطانیہ کے دوبارہ قبضے کے بعد اس کا پرانا نام بحال کر دیا گیا۔
 
جنگ فاکلینڈز کے اثرات اب بھی علاقے میں موجود ہیں،ہیں اور شہر کے قرب و جوار میں کئی علاقے بارودی سرنگوں سے اٹے پڑے ہیں۔
{{زمرہ کومنز|Stanley, Falkland Islands}}
{{فہرست جنوب امریکی دار الحکومت}}