"الرحمٰن، اسماء الحسنیٰ" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7) |
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |

سطر 2:
'''الرحمٰن''' اسماء الحسنی میں شامل ایک نام۔ دنیا میں مومنوں اور کافروں پر اور آخرت میں صرف مؤمنوں پر رحم کرنے والا(الرحیم)

== قرآن میں ذکر ==
قرآن میں لفظ الرحمن 48 مرتبہ آیا
* {{تصویری قرآن|2|163}}

اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے اس کے علاوہ کوئی (سچا) معبود نہیں وہ (دنیا و آخرت میں ) رحم کرنے والا ہے۔

* {{تصویری قرآن|1|3}}

نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے

== صفت رحمٰن اور رحیم ==
الرحمن اور الرحیم: دونوں نام رحمت سے مشتق ہیں یہ دونوں ہم معنی لفظ مبالغہ کے صیغے ہیں لیکن الرحمن میں زیادتی لفظ کے باعث رحیم کی نسبت مبالغہ زیادہ تر ہے۔
رحمن کے معنی سب پر عام رحم فرمانے والا۔ رحیم کے معنی خاص خاص پر خاص رحم فرمانے والا۔ پانی، ہوا، صحت، بارش، سورج کی روشنی بلافرق سب کو عطا فرمائی یہاں رحمانیت کی جلوہ گری ہے۔
لیکن ایمان، ولایت، نبوت، حکومت، عبادت یہ سب کو نہ عطا کیا گیا بلکہ خاص خاص کو عطا کیا گیا ان میں رحیم کے معنی کا ظہور ہے۔
دوست، دشمن، مومن، کافر، گبروترسا سب کو اپنی رحمت سے نواز دیا یہ سب صفت رحمانی ہی کا ظہور ہے۔ لیکن آخرت میں صرف اور صرف ایمان والوں پر رحمت و کرم ہوگا۔ کافر و مشرک پر عذاب ہوگا یہ صفت رحیمی کا ظہور ہے<ref>تفسیر الحسنات،ابو الحسنات سید محمد احمد قادری</ref>۔

اہل ایمان پرجتنی بھی نعمتیں ظاہری و باطنی ہیں وہ سب اللہ تعالیٰ کی رحمت کی دلیل ہیں۔ مثلاً امن و سلامتی صحت و اموال ،اولاد، خور و نوش وغیرہ لیکن آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت صرف اہل توحید کے ساتھ خاص ہو گی۔
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ( بخشش کرنے والے مہربان کے ) یہ دونوں لفظ رَحْمَۃ سے مشتق ہیں اور رحمت رقت قلب (دِل کی نرمی) کو کہتے ہیں جس کا تقاضا فضل و احسان ہے مگر یہ یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء صفات میں آغاز و الفاظ کا لحاظ نہیں ہے بلکہ انجام و معانی کا لحاظ رکھا گیا ہے ( رحمت کا انجام احسان ہے)

ابن عباس فرماتے ہیں یہ دونوں اسم مہربانی پر دال ہیں اور ایک دوسرے کی نسبت زیادتی اور مبالغہ پایا جاتا ہے پھر یہ زیادتی کبھی مقدار ( کمی بیشی) کے لحاظ سے ہوتی ہے ( یعنی رحمت سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ ہوتے ہیں) اس اعتبار سے اللہ کو رَحْمٰنُ الدنیا وَ رَحِیْمُ الْاٰخِرَۃ کہتے ہیں کیونکہ رحمت آخرت میں صرف
== حوالہ جات ==