"الرخ زونگلی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
[[مارٹن لوتھر]] کی وفات کے بعد [[پروٹسٹنٹ اصلاحِ کلیسیا|اصلاحِ کلیسیا]] کا کام جاری رہا۔ اصلاح کی اہم ذمہ داری کا بوجھ اٹھانے والوں میں سے ایک '''الرخ زونگلی''' تھا جو [[سوئٹزر لينڈ]] کا رہنے والا تھا۔
 
== حالات زندگی ==
1484ء میں پیدا ہوا۔ مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کیتھولک پادری بنا۔ ایک دفعہ [[روم]] گیا تو کلیسیا کی ابتر حالت اس پر عیاں ہوگئی۔ہو گئی۔ اس مسیحی مذہب کی اصلاح کا عزم بالجزم کر لیا۔ سوئٹزر لینڈ واپس آکر تقاریر کے ذریعہ کلیسیا کی ابتر حالت کو عوام پر آگاہ کرنے لگا۔ اس طرح کیتھولک فرقہ کے پیروؤں کے خلاف جنگوں کا سلسلہ کر دیا۔ انہی جنگوں میں 1531ء میں وفات پا گیا۔
 
== منفرد عقائد ==
وہ لوتھر کے مقابلہ میں زیادہ متشدد تھا۔ اس نے [[بائبل]] کی تعلیم پر عمل کرنے اور اسے زندگی کے ہر شعبہ میں راہنما قرار دینے پر بہت زور دیا۔ [[عشائے ربانی]] کے بارے میں اس کا یہ عقیدہ تھا کہ اس کے ذریعے اس قربانی کا اعادہ نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کی یاد تازہ کی جاسکتی ہے۔ اس نے کلیسیا کے نظام کو جمہوری بنیادوں پر قائم کیا۔ حکومت کے عمال کے لیے [[یسوع مسیح|سیدنا مسیح]] کی تعلیمات پر عمل کرنا لازمی قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی عامل سیدنا مسیح کی تعلیم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو اس کے عہدہ سے معزول کر دینا چاہیے۔ اس نے پادریوں کی شادی پر زور دیا اور پادری صاحبان کی شادی نہ کرنے کو ایک بدعت قرار دیا اور کہا کہ اس کا مسیحی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ خاص کر [[مقدسہ مریم]] اور [[یسوع|سیدنا یسوع]] کی مورتیوں کو خلاف قانون قرار دیا۔ ہر قسم کے جلوس، تہوار اور تقریبات کی مخالفت کی۔ <ref>مذاہب عالم کا تقابلی مطالعہ از پروفیسر چودھری غلام رسول چیمہ، صفحہ 533، علمی کتاب خانہ، لاہور۔ 1986ء</ref>
 
== حوالہ جات ==