"باسفورس پل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
[[فائل:Bosphorus Bridge from above.jpg|تصغیر|250px|ایشیائی جانب سے پل کا دلکش منظر]]
''باسفورس پل'' ([[ترک زبان|ترکی زبان]]: Boğaziçi Köprüsü) [[استنبول]]، [[ترکی]] میں [[آبنائے باسفورس]] پر قائم ایک پل ہے۔ یہ شہر کے یورپی علاقے [[اورتاکوئے]] اور ایشیائی حصے [[بیلربے]] کو ملاتا ہے اور باسفورس پر قائم ہونے والا پہلا پل ہے۔ یہ پل 1510 [[میٹر ضد ابہام|میٹر]] طویل ہے جبکہ اس کی عرصے کا عرض 39 میٹر ہے۔ اس کے دونوں برجوں کے درمیان فاصلہ 1074 میٹر ہے اور سڑک کی سطح سے بلندی 105 میٹر ہے۔ یہ [[سطح سمندر]] سے 64 میٹر بلند ہے اور [[1973ء]] میں تکمیل کے بعد دنیا کا چوتھا سب سے بڑا سسپنشن پل بن گیا تاہم یہ [[ریاستہائے متحدہ امریکا]] سے باہر دنیا کا سب سے بڑا سسپنشن پل ہے۔
 
== تاریخ ==
 
آبنائے باسفورس پر پل کی تعمیر کا فیصلہ پہلی بار [[1957ء]] میں [[عدنان میندریس]] کے دور حکومت میں کیا گیا۔ اس کے نقشے کے لیے [[برطانیہ]] کے ادارے فری مین فاکس اینڈ پارٹنرز کے ساتھ [[1968ء]] میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پل کا نقشہ معروف برطانوی ماہر تعمیرات [[سر گلبرٹ رابرٹس]] نے تیار کیا۔ تعمیر کا آغاز [[فروری]] [[1970ء]] میں ہوا جس میں اُس وقت کے صدر [[جودت سونے]] اور وزیراعظم [[سلیمان ڈیمرل]] نے بھی شرکت کی۔ تعمیراتی کام ترک ادارے [[انکا انسات و صناعی]] نے انجام دیا۔ اس کام میں برطانیہ اور [[جرمنی]] کے دو ادارے میں شامل تھے۔ منصوبے پر 35 مہندسین اور 400 افراد نے کام کیا۔
پل کی تعمیر جمہوریہ ترکی کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے صرف ایک روز بعد [[30 اکتوبر]] [[1973ء]] کو مکمل ہوئی۔ اس کا افتتاح صدر [[فہری کوروترک]] اور وزیراعظم [[نعیم تولو]] نے کیا۔ باسفورس پل کی تعمیر پر 200 ملین [[امریکی ڈالر]] کی لاگت آئی۔
 
== آمدورفت ==
 
[[فائل:Most Bosfor Istambuł RB1.jpg|تصغیر|250px|باسفورس پل]]
روزانہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیاں اس پل سے گذرتی ہیں۔ [[29 دسمبر]] [[1997ء]] کو اس پل سے ایک اربویں گاڑی گذری۔گزری۔
اس پل کو استعمال کرنے کے لیے محصول دینا پڑتا ہے اور اس عمل کے لیے پل کی ایشیائی جانب ٹول پلازہ واقع ہے۔ محصول صرف یورپ سے ایشیا کی جانب آنے پر ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ مخالف سمت میں جانے پر کوئی محصول نہیں۔
 
== دیگر استعمالات ==
* [[بین البراعظمی استنول یوریشیا میراتھن]] کے شرکا بھی اسی پل کے ذریعے آبنائے باسفورس پار کرتے ہیں۔ یہ دوڑ ہر سال [[اکتوبر]] میں منعقد ہوتی ہے جس کا آغاز استنبول کے ایشیائی حصے سے ہوتا ہے اور یورپی حصے میں اختتام پزیر ہوتی ہے۔ اس دوران پل کو گاڑیوں کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔
* علاوہ ازیں پل سے کود کر [[خود کشی|خودکشی]] کرنے کا رحجان بھی موجود ہے اور [[2001ء]] میں باسفورس پر واقع دو پلوں سے کود کر 146 افراد نے خودکشی کی کوشش کی جس میں 24 اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 2002ء میں 190 اقدام خودکشی میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔
 
== دلچسپ معلومات ==
سطر 21:
[[فائل:Bosfor B17-32.jpg|تصغیر|بائیں|250px|باسفورس پل اور [[بیلربے محل]]]]
* 15 مئی 2005ء کو امریکہ کی معروف ٹینس کھلاڑی [[وینس ولیمز]] نے باسفورس پل پر مقامی کھلاڑی کے ساتھ نمائشی مقابلہ کھیلا جو تاریخ کا پہلا مقابلہ تھا جو دو براعظموں میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے کا اہتمام 2005ء [[استنبول کپ]] کے انعقاد سے قبل تشہیر کے لیے کیا گیا تھا اور یہ مقابلہ 5 منٹ تک جاری رہا۔ نمائشی مقابلے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے آبنائے باسفورس میں گیندیں پھینکیں۔
* [[17 جولائی]] [[2005ء]] کو معروف برطانوی [[فارمولا ون]] ڈرائیور [[ڈیوڈ کولٹ ہارڈ]] نے اپنی تیز رفتار کار اس پل پر دوڑائی اور اپنی مہارت سے شائقین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے اپنی گاڑی [[دولماباغچہ محل|دولماباخچی محل]] کے ایک باغیچے میں کھڑی کی۔
 
== متعلقہ مضامین ==