"بالشویک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
'''بالشویک''' ([[روسی]]: большевик)، ([[انگریزی{{دیگر زباننام|انگریزی]]:= Bolshevik)}}، (بمعنی: “اکثریت“) [[روس]] کی انقلابی جماعت ہے۔ [[1917ء]] کے [[انقلاب روس]] کا سہرا اسی تنظیم کے سر جاتا ہے۔ اس کا بانی سوویت روس کا بانی، ولادیمیر الیچ [[ولادیمیر لینن|لینن]] تھا۔
 
== قیام ==
بالشویک پارٹی روس کی “مارکسـسٹ رشین سوشل ڈیموکریٹ لیبر پارٹی“ کا ایک ٹکڑا ہے۔ [[1903ء]] کی دوسری انٹرنیشنل کانگریس کے موقع پر روسی منشویکوں سے اختلاف پر روسی کمیونسٹوں کا یہ دھڑا ایک الگ پارٹی کی صورت میں ابھرا جو بعد میں روسی انقلاب کی واحد نمائندہ تنظیم ثابت ہوئی، اسے [[کمیونسٹ]] پارٹی آف [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] بھی کہا جاتا ہے۔ بالشویک پارٹی کی طاقت کا دور [[1917ء]] کے اکتوبر انقلاب کے بعد سے شروع ہوتا ہے۔ یہ پارٹی [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] کی بانی جماعت ہے۔
 
== سیاسی سرگرمیاں ==
بالشویک پارٹی تاریخ کی کسی بھی عوامی تنظیم سے زیادہ منظم اور پیشہ ور، مخلص اور جاں سپار انقلابیوں سے مالامال تھی۔ [[1905ء]] کے ناکام انقلاب تک بالشویک پارٹی اپنی انقلابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اندرونی اور بیرونی جوڑ توڑ کا شکار بھی رہی۔ معاملات، تناظر اور نظریات پر منشویکوں سے ان کا اختلاف بہت زوروں پر تھا۔ روسی [[مارکسیت]] کا بانی جیارجی [[پلیخانوف]]، [[ولادیمیر لینن|لینن]] کا اتحادی بن کر سامنے آیا جبکہ لیون [[ٹراٹسکی]] جو شروع سے لینن کے ناقدین میں سے تھا (وہ 1917ء میں بالشویک پارٹی میں شامل ہو گیا تھا) منشویکوں کے ساتھ ہو لیا۔ اختلافات تب مزید گھمبیر ہو گئے جب لینن نے 1904ء میں [[لندن]] میں صرف بالشویکوں کی کانگریس بلوائی تو ساتھ ہی منشویکوں نے بھی اپنی رقیبانہ، متوازی کانگریس بلوا لی اور روس کے دونوں کمیونسٹ دھڑوں میں واضح لکیر کھنچ گئی۔1907ءگئی۔ 1907ء کے انقلاب کی ناکامی اور نئے الیکشن قانون کے نفاذ کے بعد چند اور اختلافات کی بنیاد پر بالشویک پارٹی کو ایک اور جوڑ توڑ کا سامنا کرنا پڑا۔ بالشویکوں میں نئی پارلیمنٹ “[[تیسری دوما]]“ کے بائیکاٹ کرنے یا نہ کرنے کے موضوع پر مباحثے شروع ہوئے تو بالشویکوں میں [[ولادیمیر لینن|لینن]]، لیو [[کامنیف]] اور گریگوری [[زینوفیف]] اس کے حق میں تھے، جبکہ الیکساندر [[بوگدانوف]]، انتولی [[لیوناچارسکی]]، اور میخائل [[پوکروفسکی]] اس کے مخالفین میں سے تھے۔ اس اختلاف پر بوگدانوف اور اس کے ہم خیال بولشویک پارٹی سے الگ ہو گئے۔ بوگدانوف چونکہ ایک فلسفی تھا، اس لیے لینن کو اس پر ایک یہ بھی اعتراض تھا کہ وہ فلسفیانہ مثالیت پسندی (philosophical idealism) کا شکار تھا۔ 1909ء میں [[پیرس]] میں بالشویک پارٹی کے میگزین "پرولتاری" کی مجلس ادارت کے ایک مباحثے میں بوگدانوف کو شکست ہوئی اور اسے بولشویک پارٹی سے بے دخل کر دیا گیا۔1910ءگیا۔ 1910ء میں [[زار روس]] کے بڑھتے ہوئے ظالمانہ دباؤ کی وجہ سے بالشویک پارٹی کو ایک دفعہ متحد کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی۔ جنوری 1910ء میں لینن، بوگدانوف، ٹراٹسکی غرض کہ روسی کمیونسٹوں کے سبھی دھڑوں نے [[پیرس]] میں ایک مشترکہ اجلاس بلوایا گیا، جس میں باہم اختلافی معاملات پر تصفیہ کی کوشش کی گئی۔ تصفیے کے بعد کامنیف کو بالشویک پارٹی کی طرف سے ٹراٹسکی کے [[ویانا]] سے نکلنے والے میگزین "پراودا" کے مجلس ادارت میں شامل کر لیا گیا۔ لیکن یہ اتحاد جلد ہی ٹوٹ گیا جب اسی سال کامنیف نے پراودا کی مجلس ادارت سے استعفی دے دیا۔
[[فائل:Stalin-Lenin-Kalinin-1919.jpg|دائیں|تصغیر|جوزف اسٹالن، ولادیمیر لینن اور میخائیل کالانن 1919ء میں]]
 
1912ء میں بالشویکوں نے پارٹی میں موجود تمام اختلافی عناصر کو نکال باہر کر کے ایک خالص بالشویک پارٹی تشکیل دی اور خود کو ایک الگ اور خود اختیار پارٹی کے طور پر اعلان کر دیا۔ تاہم روس کی تمام انقلابی پارٹیوں میں سب سے زیادہ مزدور طبقے کے قریب یہی پارٹی رہی۔1917ءرہی۔ 1917ء میں لینن کے زیر قیادت روسی مزدوروں کے ساتھ مل کر روس میں دنیا کا سب سے بڑا پرولتاری انقلاب آیا اور سلطنت روس، [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] میں بدل گئی۔ 1917ء کے اس انقلاب کو "بالشویک انقلاب" بھی کہتے ہیں۔
 
== سیاسی طریقۂ کار ==
بالشویک، انقلاب کی جانب دوسری انقلابی تنظیموں کی بہ نسبت سخت گیر لائن رکھتے تھے۔ وہ فیصلوں اور اختیارات کے معاملے میں جمہوری مرکزیت کے قائل تھے، جس کی رو سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا فیصلہ اٹل ہوتا تھا۔ اگر منشویک گلابی انقلابی تھے تو بلشویک سرخ انقلابی تھے۔ ان کی سخت گیر پالیسیوں ہی کی وجہ سے زار روس جیسی عظیم بادشاہی کا تختہ الٹنا ممکن ہو سکا۔انقلابیسکا۔ انقلابی سرگرمیوں میں ان کا طریق کار بالکل خفیہ ایجنسیوں کا سا ہوتا تھا۔ بالشویک لبرل اور سوشل ڈیموکریٹ سیاست کو [[بورژوازی]] اصطلاح گردانتے تھے اور ان کے بارے میں کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے تھے۔
 
== نیا نام ==
1952ء میں انیسویں کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریہ روس کے سربراہ [[جوزف استالن|جوزف سٹالن]] نے اعلان کیا:“آج ہم میں کوئی منشویک نہیں ہے، پھر ہم خود کو بالشویک کیوں کہلاتے ہیں، آج ہم اکثریت نہیں ہیں، بلکہ پوری کی پوری پارٹی ہیں“۔ہیں “۔ اس کے اس اعلان کے بعد اس پارٹی کو کمیونسٹ پارٹی آف سوویت یونین کا نام دے دیا گیا۔ تاہم انقلاب سے قبل کے دنوں اور روس کی سول جنگ کے دوران تک اس کو بالشویک پارٹی ہی کہا جاتا رہا تھا۔
 
== مزید دیکھیے ==