"برامکہ" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ مساوی زمرہ جات (22): + زمرہ:برامکہ |
|||
سطر 1:
برمکی خاندان کو عباسیہ عہد میں اقتدار نصیب ہوا اور انھوں نے [[803ء]] تک وزارت کے منصب پر فائز رہ کر [[خلافت عباسیہ|عباسیہ سلطنت]] پر بالواسطہ فرمانروائی کی۔ اس خاندان کا بانی خالد بن برمک ایک ایرانی نژاد نو مسلم تھا۔ جس کی ماں کو قطیبہ ابن مسلم نے [[705ء]] میں بلخ سے گرفتار کرکے خالد کے باپ (جو ایک بدھ راہب خانہ کا منتظم ہونے کے باعث سردار کاہن یعنی (برمک) کہلاتا تھا) کے عقد میں دے دیا۔ اس کے بطن سے خالد ابن برمک پیدا ہوا جو برمکی خاندان کا سب سے پہلا وزیر بنا۔
برمکیوں کے بنی عباس کے شاہی خاندان سے بہت اچھے مراسم تھے۔ خالد کی ایک لڑکی کو[[ابوالعباس السفاح|عبداللہ السفاح]] کی بیوی نے دودھ پلایا۔ اسی طرح خالد کی بیوی نے بادشاہ وقت السفاح کی لڑکی کو دودھ پلایا۔ خالد کے فرزند یحٰیی نے [[ہارون الرشید]] کو تعلیم دی۔ ہارون الرشید سریرآرائے سلطنت ہوتے ہوئے بھی اپنے سابق استاد و محسن کو ابا کہہ کر پکارتا تھا۔ گویا برمکیوں کو عباسی دور حکومت میں وہ عروج حاصل ہوا جو بہت کم وزراء کو نصیب ہوا مگر اس اقتدار کے بعد جو زوال انھیں نصیب ہوا وہ بھی اپنی نظیر نہیں رکھتا۔ 803ء میں [[جعفر بن یحٰیی]] پر ناگہانی عتاب نازل ہوا اور اسے کسی نامعلوم جرم کی پاداش میں موت کا حکم سنایا گیا۔ اس کے بھائی اور باپ کو جیل میں ڈال دیاگیا۔ اور باقی برمکیوں کو چن چن کر تہ تیغ کر دیا گیا۔ مورخوں نے اس خاندان کے زوال کی مختلف وجوہ پیش کی ہیں۔ جن میں سے بعض مذہبی اور سیاسی امور سے تعلق رکھتی ہیں۔ مگر اس
== مزید دیکھیے ==
* [[ہارون الرشید]]
|