"عوامی نیشنل پارٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏نظریہ: 2002 کے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کو متحدہ مجلسِ عمل کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور پارٹی مرکز میں کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی-
م روبالہ ترمیم: fr:Parti national Awami; cosmetic changes
سطر 1:
{{پاکستان کی سیاست}}
'''عوامی نیشنل پارٹی''' پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس جماعت کا زیادہ اثر و رسوخ صوبہ سرحد اور بلوچستان کے پشتون علاقوں میں ہے۔ اس کے علاوہ یہ جماعت صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی چھوٹے پیمانے پر اپنا اثر رکھتی ہے۔ یہ جماعت ماضی میں قائم کی گئی نیشنل عوامی پارٹی کی تبدیل شدہ شکل ہے، جو کہ برصغیر کی مشہور خدائی خدمتگار تحریک جو برطانوی دور حکومت میں چلائی گئی تھی سے اخذ شدہ ہے۔

== قیام و تاریخ ==
[[1986ء]] میں [[قومی جمہوری پارٹی]] دوسری سیاسی جماعتوں اور دھڑوں میں ضم ہوئے تو ایک نئی جماعت تشکیل دی گئی جس کا نام عوامی نیشنل پارٹی رکھا گیا۔ [[عبدالولی خان]] اس جماعت کے صدر جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے قوم پرست رہنما [[رسول بخش پلیجو]] جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے۔ اس جماعت نے [[1986ء]] سے [[1988ء]] تک چلائی گئی تحریک برائے بحالی جمہوریت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

[[1988ء]] کے انتخابات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے [[پاکستان پیپلز پارٹی]] کے ساتھ [[صوبائی]] اور [[وفاقی]] سطح پر اتحاد قائم کیا۔ یہ اتحاد [[1989ء]] میں اس وقت ختم ہو گیا جب صوبائی معاملات و مالیاتی تقسیم پر سیاسی اختلافات نے جنم لا۔ [[1990ء]] کے انتخابات کے بعد جب [[نواز شریف]] کی جماعت نے برتری حاصل کی تو عوامی نیشنل پارٹی نے [[مسلم لیگ]] کے ساتھ اتحاد قائم کیا۔ یہ اتحاد تادیر قائم رہا اور [[1998ء]] تک قائم رہا۔ [[1998ء]] میں یہ اتحاد [[کالا باغ ڈیم]] اور [[صوبہ سرحد]] کے نام کی تبدیلی کے موضوعات پر اختلافات کی وجہ سے جاری نہ رہ سکا۔ اس جماعت نے تب [[متحدہ جمہوری اتحاد]] میں شمولیت اختیار کر لی اور [[نواز شریف]] کی حکمرانی میں کیے جانے والی آمرانہ اقدامات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ [[پرویز مشرف]] نے جب فوج کی مدد سے [[نواز شریف]] کی حکومت کا خاتمہ کر دیا اور یہ جماعت تب بھی اتحاد برائے بحالی جمہوریت کی فعال رکن رہی، لیکن 11 ستمبر کے [[امریکہ]] پر ہوئے حملوں کے بعد اتحاد کی [[طالبان]] کی حمایت کی وجہ سے الگ ہو گئی۔ [[2002ء]] کے انتخابات میں اس جماعت نے [[پاکستان پیپلز پارٹی]] سے دوبارہ اتحاد قائم کیا لیکن صوبہ سرحد میں تب [[متحدہ مجلس عمل]] کے نام سے قائم مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے ہاتھوں اس اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ متحدہ مجلس عمل کی کامیابی دراصل [[امریکہ]] مخالف نظریہ پر ممکن ہوئی تھی۔

[[2008ء]] کے عام انتخابات میں اس جماعت نے پہلی بار کسی بھی دوسری اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کی اور [[صوبہ سرحد]] میں بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائی، اس کے علاوہ گذشتہ 15 سالوں میں پہلی [[بلوچستان]] اور جماعتی تاریخ میں صوبہ [[سندھ]] کے شہر [[کراچی]] میں پہلی بار یہ جماعت نشتیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابات جیتنے کے بعد وفاق میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والی [[پاکستان پیپلز پارٹی]] کے ساتھ ایک بار پھر اتحاد قائم کیا اور صوبے اور وفاق میں حکومت قائم کی۔ صوبے میں قائم اتحاد میں صرف پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی شامل رہے جبکہ وفاق میں ان دونوں جماعتوں کے علاوہ [[متحدہ قومی موومنٹ]] اور [[جمعیت علمائے اسلام]] بھی اتحاد میں شامل ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی سیاسی طور پر [[صوبہ سرحد]] اور خاص طور پر پشتون علاقوں میں انتہائی مضبوط جماعت تصور کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اس جماعت کو [[قوم پرست]] جماعت بھی گردانا جاتا ہے۔

[[Link title]]

== پارٹی صدور ==
عوامی نیشنل پارٹی [[پاکستان]] کی چند جماعتوں میں شامل ہے جہاں اندرونی طور پر عام انتخابات کا رواج ہے، جو ہر چار سال بعد منعقد کیے جاتے ہیں۔ پارٹی کے قیام سے لے کر مندرجہ زیل صدور پارٹی کی [[شوریٰ]] نے منتخب کیے۔

سطر 16:
* 2002ء - 2003ء [[احسان وائن]]
* 2003ء - 2007ء [[اسفند یار ولی خان]]
* 2007ء - تاحال [[اسفند یار ولی خان]]

== جماعت کے مرکزی رہنما ==
* [[افضل خان لالہ]]
* [[بیرسٹر باچا]]
سطر 34:
* [[زاہد خان]]

== ذیلی ترتیب ==
* پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن
* ملگری وکیلان (وکلاء کی تنظیم)
* ملگری استازان (اساتذہ کی تنظیم)

== نظریہ ==
عوامی نیشنل پارٹی ایک لبرل پختون نظریہ کی حامل جماعت ہے جو صوبائی خودمختاری اور ثقافتی پہلوؤں پر زور دیتی ہے۔ یہ جماعت ہر بار اتحاد میں شامل رہ کر تبدیلی لانے کی خواہاں رہی ہے۔ 2002ء کے انتخابات میں اس جماعت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور قومی اسمبلی مین کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی- ان انتخابات میں کھل کر اس جماعت نے افغانستان اور پاکستان میں طالبان کی مخالفت کی اور امریکی حملے کی افغانستان پر حملے کو جائز قرار دیا۔

اس جماعت کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں پر 2007ء سے اب تک طالبان کی جانب سے کئی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں کے باوجود اس جماعت نے صوبہ سرحد میں تشدد کے خاتمے کے لیے طالبان سے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ کلی طور پر اس جماعت نے القاعدہ اور امریکہ دونوں کی جانب سے زور کو مسترد کر دیا۔ 2008ء میں عام انتخابات میں بھاری کامیابی کے بعد سے اب تک یہ جماعت اور اس کے رہنما طالبان کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ فروری 2009ء کے اعداد و شمار کے مطابق 100 سے زائد جماعتی کارکنان اور عہدیدار تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں خود کش یا قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کی مرکزی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتی رہی ہے جس کے تحت افغان جنگ اور اس کے خاتمے کے بعد جنگجوؤں کی حمایت کی گئی تھی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہوئے مذاکرات میں مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا نفاز عمل میں لایا گیا لیکن طالبان کی خودسری اس معائدے کی ناکامی کا سبب بنا اور اب صوبہ سرحد کے مالاکنڈ ڈویژن اور جنوبی وزیرستان میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت کی توثیق سے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔

== اعتراضات ==
9 مئی 2008ء کو پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان نے سفارتی زرائع کے توسط سے بتایا کہ جماعت کے صدر اسفند یار ولی خان نے امریکہ کا خفیہ دورہ کیا ہے اور امریکہ کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا۔ یہ خبر جماعت کے لیے ایک دھچکہ تھا کیونکہ پشتون قبائل میں امریکہ کے خلاف پائی جانے والی نفرت ان اعتراضات کو جنم دے رہی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ملنی والی اکثریت ہرگز امریکہ نواز پالیسیوں کے نفاذ کے لیے نہ تھی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مخالفین اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ اس جماعت نے پاکستان مخالف اجتماع اور صوبہ سرحد کے اکثر شہروں میں پاکستان مخالف اشتہار تقسیم کیے۔

جماعت کو اس کی سخت قوم پرست نظریات کی بناء پر صوبہ اور قومی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کراچی میں اس جماعت کے حامی پشتونوں کو نسلی فسادات کا بھی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔

2008ء میں صوبہ سرحد میں حکومت قائم ہونے کے بعد اس جماعت پر وسیع پیمانے پر بدعنوانی اور مالی بے قاعدگیوں کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں-

== انتخابات میں کارکردگی ==
{| border="1" cellpadding="4"
!width="50"|انتخابات
سطر 86:

<ref>ہیرلڈ انتخابی شمارہ/اکتوبر 2002ء ص38 </ref>
== مزید دیکھیے ==
* [[پختونخواہ]]
* [[خان عبدالغفار خان]]
* [[ڈاکٹر خان صاحب]]
== حوالہ جات ==
<references/>
== بیرونی روابط ==
[http://www.awaminationalparty.org/ عوامی نیشنل پارٹی کا موقع جال]

[[زمرہ:سیاسی جماعتیں]]
[[زمرہ:پاکستان کی سیاسی جماعتیں]]
سطر 102 ⟵ 103:
[[en:Awami National Party]]
[[cs:Lidová národní strana]]
[[fr:AwamiParti Nationalnational PartyAwami]]
[[hi:अवामी नेशनल पार्टी]]