"وہار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ مساوی زمرہ جات (22): + 6 زمرہ
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''وہار''' ([[دیوناگری]]: विहार) سے مراد [[بدھ مت|بدھ]] [[بھکشو|بھکشوؤں]] کی [[خانقاہ]] ہے۔
 
وہارا بدھ مت کی خانقاہ کی قدیم شکل ہے جس میں ایک طرف کھلا صحن ہوتا تھا جس کے ارد گرد کھلی کوٹھریاں ہوتی تھیں جن کے داخلے کا ایک ہی راستہ ہوتا تھا۔ ہندوستان میں وہارا ابتدا میں بدھ درویشوں کو برسات سے بچانے کے لیے بنایا جاتا تھا کہ جب خانہ بدوشی کی زندگی مشکل ہو جاتی تھی۔ پھر جب ان کی شکل بدل کر چھوٹا سٹوپا (جس میں مذہبی تبرکات رکھے ہوں) بنی اور گوتم بدھ کی تصاویر وسطی صحن میں رکھی جانے لگیں تو ان کی اہمیت مذہبی ہو گئی۔
مغربی ہندوستان میں ان کی تعمیر کی مثالوں سے ان کی شکل واضح ہو سکتی ہے جہاں یہ خانقاہیں چٹانوں کو کاٹ کر بنائی گئی تھیں۔ چٹانوں کو کاٹ کر تعمیرات کرنے کا رواج تجارتی راستوں سے ہوتا ہوا وسطی ایشیا (بامیان، افغانستان) تک جا پہنچا اور جگہ جگہ شاہکار مجسمے اور تصویریں ایسی خانقاہوں میں دکھائی دیتی ہیں (افغانستان میں بدھا کے مجسمے اُس وقت کے حکمران طالبان نے تباہ کر دیے تھے)۔
جوں جوں بدھ درویشوں کے فرقے بڑھتے گئے، ان کی خانقاہیں (مہا وہارا) بھی بننے لگے جہاں وہاروں کے جمگھٹے اور ان سے متعلقہ اسٹوپا اور مندر بھی ہوتے تھے۔ تعلیم کے مشہور مراکز یعنی یونیورسٹیاں نلندہ (موجودہ دور میں ریاست بہار) میں 5ویں سے 12ویں صدی کے دوران اور نگرجونا کنڈہ، آندھرا پردیش میں تیسری سے چوتھی صدی کے دوران اہمیت کی حامل بنیں۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ:تاریخ معماری]]
[[زمرہ:بدھ خانقاہیں]]