"ام کلثوم بنت محمد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
درستی
سطر 1:
{{صندوق معلومات شخص}}
{{حضرت محمد کی اولاد}}
[[رسول اللہ {{درود}}]] کی صاحبزادی ۔[[حضرت خدیجہ|خدیجہ]] کے بطن سے تھیں۔ اپنی [[کنیت]] ہی سے مشہور ہیں۔
 
ام کلثوم محمد {{درود}} کی تیسری صاحبزادی تھیں۔ نبوت سے کچھ عرصہ قبل پیدا ہوئیں۔ اپنی [[والدہ]] خدیجہ {{رض مو}} کے ساتھ [[اسلام]] قبول کیا۔
 
ام کلثوم کا نکاح [[ابولہب|ابو لہب]] کے دوسرے بیٹے [[عتیبہ]] سے ہوا تھا لیکن رخصتی سے قبل طلاق ہوئی جس کی وجہ ابو لہب کی اسلام دشمنی تھی۔
 
آپ کی بہن [[رقیہ بنت محمد|رقیہ]] ، [[عثمان ابن عفان|عثمان غنی]] کی بیوی تھیں۔ [[2ھ]] میں [[غزوۂ بدر]] کے موقع پر [[رقیہ بنت محمد|رقیہ]] کا انتقال ہو گیا تو عثمان {{رض مذ}} بہت مغموم رہنے لگے۔ انہیں اس بات کا بہت زیادہ غم تھا کہ حضور {{درود}} سے قرابت داری کا جو اہم رشتہ تھا وہ ٹوٹ گیا۔ حضور {{درود}} نے [[3ھ]] میں ام کلثوم کا عقد عثمان غنی سے کر دیا اور اس حوالے سے عثمان {{رض مذ}} کو رقیہ کے بعد حضور {{درود}} کی دامادی کا شرف پھر حاصل ہوا۔ اسی لیے عثمان غنی کو "[[ذوالنورین|ذو النورین]]" یعنی دو نوروں والا کہتے ہیں۔
 
آنحضرت {{درود}} کی [[ہجرت مدینہ]] کے ساتھ ام کلثوم نے بھی ہجرت کی اور باقی عرصہ [[مدینہ]] میں ہی گزارا۔ ام کلثوم نے [[شعبان]] [[9ھ]] میں انتقال فرمایا۔ نماز جنازہ آنحضرت {{درود}} نے پڑھائی۔