"آفتاب شیرپاؤ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
درستی
سطر 3:
|image=Aftabsherpao.jpg
}}
'''آفتاب شیرپاؤ''' [[خیبر پختونخوا]] کے سابق وزیر اعلی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ۔ پیپلز پارٹی شیر پاؤ گروپ کے سربراہ۔ [[شیریاؤ]] ضلع چارسدہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد حاجی غلام حیدر خان [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] کے بانیوں میں سے تھے۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ ان کے والد کی وفات کے بعد ان کے دونوں فرزند [[حیات محمد خان]] ور آفتاب احمد خان نے بڑی سرگرمی سے سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ ابتدا میں حیات شیر پاؤ کونسل مسلم لیگ میں تھے اور انہوں نے 1964ء میں صدارتی انتخابات میں ایوب خان کے خلاف محترمہ فاطمہ جناح کے حق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 1967ء میں پیپلز پارٹی کا قیام عمل میں آی تو وہ اس میں شامل ہو گئے۔ انہیں خیبر پختونخوا [[پاکستان پیپلز پارٹی|پیپلز پارٹی]] کا صدر مقرر کیا گیا۔ 1970ء کے عام انتخابات میں اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر مقرر ہوئے، پھر وفاقی وزیر۔ 8 فروری 1975ء کو صوبہ خیبر پختونخوا کے سنئیر وزیر کی حیثیت سے پشاور یونیورسٹی کے ایک اجلاس میں شرکت کے دوران بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔
 
== عملی سیاست ==
 
[[حیات شیرپاؤ]] کے قتل کے وقت ان کے چھوٹے بھائی آفتاب شیرپاؤ سرکاری ملازمت میں تھے۔ بھٹو صاحب کی خواہش پر انہوں نے ملازمت ترک کرکے عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ انہیں خیبر پختونخوا پیپلز پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔ 1977ء کے عام انتخابات میں آفتاب شیر پاؤ نے قومی اور صوبائی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے ان کے مقابلے میں بلخ شیر مزاری تھے لیکن آفتاب شیر پاؤ نے ان کو شکست دی ۔نئی حکومت بنی تو انہیں صنعتوں اور بلدیات کی وزارت سونپی گئی۔ چند ماہ تک بطور صوبائی وزیر بھی کام کیا۔ اس کے بعد انہیں پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کاصدر بنا دیا گیا۔
 
== وزیراعلی ==
 
1988ء کے عام انتخابات میں آفتاب شیرپاؤ نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن لڑے اور دونوں میں کامیاب ہوئے۔ 1993 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے رکن بنے اورصوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی منتخب ہوئے اور نومبر 1997ء تک [[بینظیر بھٹو|بے نظیر بھٹو]] کی حکومت کی معزولی تک اس عہدے پر فائز رہے۔ اس کے بعد [[نواز شریف]] دور میں نیب کی جانب سے ان پر بدعنوانی کے کئی مقدمات قائم کیے گئے۔ [[پرویز مشرف]] کے دور میں وہ ملک سے ان مقدمات کی وجہ سے باہر رہے۔ 2002ء میں ایک خفیہ ڈیل کے تحت واپس آئے اور پیپلز پارٹی سے علاحدہ ہو کر پیپلز پارٹی شیرپاؤ گروپ کے نام سے ایک نئی جماعت بنائی۔ جس نے صوبہ خیبر پختونخوا میں کئی قومی اور صوبائی نشستیں حاصل کیں۔ اس کے بعد [[پاکستان مسلم لیگ ق|مسلم لیگ ق]] کی حکومت کی حمایت اور اس دوران میں داخلہ کے وزیر رہے۔ کئی خودکش حملوں میں بال بال بچے۔ 2008ء میں ہونے والے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی اور قومی اسمبلی کے ارکان بنے۔
 
== بدنامی ==