"بالشویک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
درستی
سطر 1:
'''بالشویک''' ([[روسی]]: большевик)، {{دیگر نام|انگریزی= Bolshevik}}، (بمعنی: “اکثریت“) [[روس]] کی انقلابی جماعت ہے۔ [[1917ء]] کے [[انقلاب روس]] کا سہرا اسی تنظیم کے سر جاتا ہے۔ اس کا بانی سوویت روس کا بانی، ولادیمیر الیچ [[ولادیمیر لینن|لینن]] تھا۔
 
== قیام ==
بالشویک پارٹی روس کی “مارکسـسٹ رشین سوشل ڈیموکریٹ لیبر پارٹی“ کا ایک ٹکڑا ہے۔ [[1903ء]] کی دوسری انٹرنیشنل کانگریس کے موقع پر روسی منشویکوں سے اختلاف پر روسی کمیونسٹوں کا یہ دھڑا ایک الگ پارٹی کی صورت میں ابھرا جو بعد میں روسی انقلاب کی واحد نمائندہ تنظیم ثابت ہوئی، اسے [[کمیونسٹ]] پارٹی آف [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] بھی کہا جاتا ہے۔ بالشویک پارٹی کی طاقت کا دور [[1917ء]] کے اکتوبر انقلاب کے بعد سے شروع ہوتا ہے۔ یہ پارٹی [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] کی بانی جماعت ہے۔
 
== سیاسی سرگرمیاں ==
سطر 8:
[[فائل:Stalin-Lenin-Kalinin-1919.jpg|دائیں|تصغیر|جوزف اسٹالن، ولادیمیر لینن اور میخائیل کالانن 1919ء میں]]
 
1912ء میں بالشویکوں نے پارٹی میں موجود تمام اختلافی عناصر کو نکال باہر کر کے ایک خالص بالشویک پارٹی تشکیل دی اور خود کو ایک الگ اور خود اختیار پارٹی کے طور پر اعلان کر دیا۔ تاہم روس کی تمام انقلابی پارٹیوں میں سب سے زیادہ مزدور طبقے کے قریب یہی پارٹی رہی۔ 1917ء میں لینن کے زیر قیادت روسی مزدوروں کے ساتھ مل کر روس میں دنیا کا سب سے بڑا پرولتاری انقلاب آیا اور سلطنت روس، [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] میں بدل گئی۔ 1917ء کے اس انقلاب کو "بالشویک انقلاب" بھی کہتے ہیں۔
 
== سیاسی طریقۂ کار ==
بالشویک، انقلاب کی جانب دوسری انقلابی تنظیموں کی بہ نسبت سخت گیر لائن رکھتے تھے۔ وہ فیصلوں اور اختیارات کے معاملے میں جمہوری مرکزیت کے قائل تھے، جس کی رو سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا فیصلہ اٹل ہوتا تھا۔ اگر منشویک گلابی انقلابی تھے تو بلشویک سرخ انقلابی تھے۔ ان کی سخت گیر پالیسیوں ہی کی وجہ سے زار روس جیسی عظیم بادشاہی کا تختہ الٹنا ممکن ہو سکا۔ انقلابی سرگرمیوں میں ان کا طریق کار بالکل خفیہ ایجنسیوں کا سا ہوتا تھا۔ بالشویک لبرل اور سوشل ڈیموکریٹ سیاست کو [[بورژوازی]] اصطلاح گردانتے تھے اور ان کے بارے میں کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے تھے۔
 
== نیا نام ==
1952ء میں انیسویں کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریہ روس کے سربراہ [[جوزف استالن|جوزف سٹالن]] نے اعلان کیا:“آج ہم میں کوئی منشویک نہیں ہے، پھر ہم خود کو بالشویک کیوں کہلاتے ہیں، آج ہم اکثریت نہیں ہیں، بلکہ پوری کی پوری پارٹی ہیں “۔ اس کے اس اعلان کے بعد اس پارٹی کو کمیونسٹ پارٹی آف سوویت یونین کا نام دے دیا گیا۔ تاہم انقلاب سے قبل کے دنوں اور روس کی سول جنگ کے دوران تک اس کو بالشویک پارٹی ہی کہا جاتا رہا تھا۔
 
== مزید دیکھیے ==