"اتحاد القمری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
سطر 59:
'''اتحاد القمری''' {{دیگر نام|عربی=الاتحاد القمري یا جزر القمر|انگریزی=Comoros}} نامی ملک جسے سرکاری طور پر '''یونین آف دی کمروز''' کہا جاتا ہے، [[بحرِ ہند]] میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ یہ ملک افریقہ کے شمالی ساحل پر آبنائے موزمبیق کے شمالی سرے پر واقع ہے۔ یہ مقام شمالی مشرقی موزمبیق اور شمال مغربی مڈغاسکر کے درمیان ہے۔ اتحاد القمری کے ہمسائیہ ممالک میں تنزانیہ شمال مغرب جبکہ سیشلز شمال مشرق میں ہے۔ اس کا دارلحکومت مورونی ہے۔
 
اس ملک کا کل رقبہ 1٫862 مربع کلومیٹر ہے جو افریقہ کا تیسرا چھوٹا ملک ہے۔ اس کی کل آبادی اندازہًاندازاً 7٫98٫000 ہے جو افریقہ میں چھٹے نمبر پر سب سے کم ہے۔ تاہم آبادی کی گنجانی کے لحاظ سے افریقہ کے گنجان آباد ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ اس کا نام عربی کے لفظ قمر یعنی چاند سے نکلا ہے۔ یہ جزیرہ نما اپنی ثقافتی تنوع اور تاریخ کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں تین سرکاری زبانیں ہیں جو فرانسیسی، عربی اور کمورین ہیں۔
 
سرکاری طور پر ملک میں چار بڑے اور کئی چھوٹے جزائر ہیں جو اتحاد القمری کے آتش فشانی جزیرہ نما کا حصہ ہیں۔
سطر 66:
== تاریخ ==
=== نوآبادیاتی دور سے قبل کا مسکن ===
پہلی بار ان جزائر میں انسانی آبادی کا اندازہاندازا افریقی اور آسٹرنیشن لوگوں کا لگایا گیا ہے جو کشتیوں کے ذریعے یہاں آن آباد ہوئے تھے۔ یہ لوگ چھٹی صدی عیسوی میں آئے تھے جو آثارِ قدیمہ سے ثابت ہے۔ سواحلی آباد کار بنٹو قبائل کے پھیلاؤ کے دور میں ادھر آتے رہے تھے۔
 
قبل از اسلام کی داستان کے مطابق ایک جن نے یہاں ایک موتی گرایا تھا جو ایک بہت بڑا آتشیں حلقہ بن گیا تھا۔ بعد میں یہ آتشیں حلقہ آتش فشاں بنا۔ یہاں کے قدیم آباد کار مظاہرِ فطرت کی پرستش کرتے تھے جن میں چاند نمایاں حیثیت رکھتا تھا۔ ان کے عقائد کے مطابق چاند سمندری موجوں کا ملک تھا۔ انہی عقائد نے ان جزائر کو اکھٹا کیا تھا۔