"خط نسخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 11:
 
خط نسخ کا مؤجد [[ابن مقلہ|ابن مقلہ شیرازی]] تھا جس نے نبطی خط کی مدد سے [[خلافت عباسیہ|عباسی خلیفہ]] [[المقتدر باللہ]] کے عہدِ حکومت میں یہ بے نظیر خط ایجاد کیا۔ اُس نے مروجہ تمام خطوط میں مہارت کے علاوہ بعض نئے خطوط بھی ایجاد کیے جن میں [[خط ثلث]]، [[خط محقق]]، [[خط ریحان]]، [[خط توقیع]] اور [[خط رقع]] شامل ہیں۔ [[ابن مقلہ|ابن مقلہ شیرازی]] نے پہلی بار اِس خط کے لیے [[علم ہندسہ]] کو استعمال کیا اور اِس کی صحت و املاء، ہندسی باقاعدگی اور حسن و رعنائی پیدا کرنے کے سواء اِس میں کتابت کے قواعد بھی مرتب کیے۔ پہلی مرتبہ اِس خط میں کتابت کے لیے پیمائش کے اُصول و قواعد مقرر کیے تاکہ تناسب کے ساتھ ساتھ یکسانیت اور موزونیت برقرار رہ سکے۔ ہندسی ہیئت پیدا کرنے کے لیے نقطوں کی پیمائش کرکے اُن کی نسبتیں مقرر کی گئیں۔
 
== قواعد ==
[[خلافت عباسیہ|عباسی وزیر]] [[ابن مقلہ|ابن مقلہ شیرازی]] نے اِس خط کے یہ اُصول بیان کیے ہیں کہ:
* حروف کی اشکال کو مستدیر اور خوبصورت بنایا جائے۔
* حروف کی ساخت میں اور موٹائی اور باریکی وال حصوں پر خاص خیال رکھا جائے۔
* حروف کی ساخت میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے۔
* عمودی، اُفقی اور قوسی حروف بناتے وقت [[علم ہندسہ|ہندسے]] اور پیمانے کا خاص خیال رکھا جائے۔
* قلم پر ہاتھ کی گرفت مضبوط ہو مگر قلم کی روانی میں سختی پیدا نہ ہونے پائے۔<ref>تاریخ خط و خطاطین، صفحہ 112۔</ref>
 
== نگارخانہ ==