"بھارت میں کسانوں کی خودکشیاں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م حوالہ جات/روابط کی درستی
سطر 4:
 
==خودکشی کی وجوہات==
عام طور پر کسان بیجوں اور زرعی آلات یا اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے بنکوں یا ساہو کاروں سے قرضے حاصل کرتے ہیں لیکن فصلوں کے خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنا قرضہ بروقت چکانے میں ناکام رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں اور وہ بنکوں اور ساہوکاروں کے ہاتھوں ذلت برداشت کرنے کے بجائے اپنی زندگیوں ہی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔<ref>[http://www.dawnnews.tv/news/1019334 چمکتا ہندوستان، خودکشیاں کرتے کسان - World - Dawn News<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
 
[[2005ء]] کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ [[آندھرا پردیش]] میں خودکشیاں سب سے زیادہ ہوئی تھی (82%) جبکہ [[اتراکھنڈ|اُترانچل]] میں یہ سب سے کم (10% سے کم) رہی تھی۔ 50% سے زائد کسان سرمایہ کے لیے یا زرعی ضروریات کے رواں اخراجات کے لیے قرض لے چکے تھے۔ سب سے زیادہ مقروض کسان 0.01 سے ایک ہیکٹیر رقبہ رکھتے تھے۔ 70% کسان جو دو ہیکٹیر سے بھی کم زمین رکھتے تھے، مقروض زمرے میں شامل تھے۔ اس تحقیقی مطالعے کے وقت اوسط قرض 12,585 روپیے تھا۔<ref name =OJM>Md Saadat Shareef, "Farmer Suicides in Developing Countries with Special Reference to India", Osmania Journal of International Studies, ISSN 00973-5372 Vol IX, Jan-June 2014, Pp 105-110</ref>