"ایڈوبی فوٹو شاپ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 30:
 
ایڈوبی کو جتنی شہرت اپنے سافٹ وئیر '''ایڈوبی فوٹو شاپ''' سے ملی دوسرے کسی سافٹ وئیر سے نہیں ملی۔ یہ گرافک ایڈیٹنگ سافٹ وئیر ہے۔ ایڈوبی نے 2003میں اپنی مصنوعات کے نام تبدیل کیے۔ Adobe Photoshop 8 کا نام بدل کر Adobe Photoshop CS رکھ ریا گیا، اس لحاظ سے Adobe Photoshop CS6 ایڈوبی فوٹو شاپ کا تیرہواں ورژن ہے۔ ایڈوبی نے CS کی ”دُم“ صرف فوٹو شاپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اور بہت سے سافٹ وئیرز کے ساتھ لگا کر کچھ کو کم قیمت میں اور کچھ کو زیادہ قیمت میں فروخت کیا۔ ایڈوبی فوٹو شاپ کو بھی دو ایڈیشنز میں جاری کیا گیا۔ Adobe Photoshop اورAdobe Photoshop Extended۔ Adobe Photoshop Extended میں تھری ڈی تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ متحرک تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ Adobe Photoshop Extended میں Creative Suite کے تمام فیچر شامل کیے گئے مگر Design Standard کو ایڈوبی فوٹو شاپ ایڈیشن میں شامل کیا گیا۔ ان دونوں ایڈیشنز کے ساتھ ساتھ ایڈوبی نے Photoshop Elements اورPhotoshop Lightroom بھی جاری کیے۔ ان تمام سافٹ وئیر کو ایڈوبی نے "The Adobe Photoshop Family" کا نام دیا۔ 2008 میں ایڈوبی نے Adobe Photoshop Express جاری کیا جو ایک مفت آن لائن فوٹو ایڈیٹنگ ٹول ہے جو بلاگز اور شوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر براہ راست فوٹو ایڈٹ کر سکتا ہے۔ 2011 میں اس کا Android اورiOS کے لیے ورژن جاری کیا گیا جبکہ 2013میں Windows 8 کے لیے۔ ایڈوبی نے اپنے فوٹو شاپ کو ونڈوز اور میکنٹوش ورژن میں تقسیم کیا ہوا ہے۔
ایڈوبی فوٹو شاپ سب سے پہلے 19فروری1990کو لانچ کیا گیا۔ اس کا تازہ ترین ورژن CS6)13.1.2) ہے، اس کے علاوہ CC) 14.1.2) بھی ہے جو صرف رجسٹرڈ صارفین کے لیے 25ستمبر 2013کو جاری کیا گیا۔ ایڈوبی فوٹو شاپ کوC++ اور Pascal v1.0 میں لکھا گیا ہے۔ اس کے لیے آپریٹنگ سسٹم Windows 7 یا Mac OS X 10.7 ہونا چاہے۔ ایڈوب فوٹو شاپ 27زبانوں میں دستیاب ہے۔ <ref>[[ماہنامہ کمپیوٹنگ]]، کمپیوٹنگ پیڈیا، شمارہ نومبر2013</ref>
 
== مزید دیکھیے ==