"کیفیت حیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
اس معاشرے اور ماحول (بشمول گھر) میں جہاں کوئی فرد بستا ہے سے اس شخص کی رضا یا عدم رضا اور اسکا مطمعین یا غیر مطمعین ہونا {{ٹ}} کیفیت حیات {{ن}} کے زمرے میں آجاتا ہے۔ اسکو انگریزی میں Quality of life کہا جاتا ہے ، یہ {{ٹ}} [[معیار زندگی]] {{ن}} سے مختلف مگر اسی کے زمرے سے تعلق رکھنے والی چیز ہے اور کیفیت حیات کا ایک بڑا حصہ ، معیار زندگی سے تعلق رکھتا ہے۔ کیفیت حیات کی بات کی جاۓ تو معاشی و مالی حالت کا خیال ذہن میں آتا ہے مگر مالی حالت کیفیت حیات سے براہ راست منسلک نہیں یا کم از کم اتنا کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیفیت حیات پر اثر انداز ہونے والا واحد عامل نہیں۔
 
کیفیت حیات ایک کثیر العوامل مظہر ہے جس میں ، معیار زندگی ، معاشی صورتحال ، ضروریات زندگی تک افراد کی دسترس ، حالت ذہنی سکون ، ماحول کی صحت اور آذادی (نفسیاتی) کا ہونا وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ اوپر کی مختصر تعریف سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کیفیت حیات ایک ایسا شعبہ حیات ہے کہ جس میں صرف پیسہ نہیں بلکہ انسانی کی ان بنیادی ضروریات زندگی سے واسطہ ہوتا ہے جو {{ٹ}} [[انسان]] {{ن}} کو {{ٹ}} [[حیوان]] {{ن}} سے مختلف کر کے اسکو {{ٹ}} معاشری حیوان {{ن}} کے درجے میں لانے کیلیۓ لازمی ہوتی ہیں۔ اس مضمون میں بڑے بڑے عالمی اداروں کے جاری کردہ معیاروں اور ترقی یافتہ ممالک کے پیمانوں کا ذکر توتومجبورا کرنا ہی ہوگا مگر ساتھ ہی ساتھ کیفیت حیات یا Quality of life کی ان ممالک کے سیاق وسباق کے حوالے سے تشریح بھی شامل ہوگی جن کے لیۓ ، کیفیت حیات اور معیار زندگی کی باتیں کرنا عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں ، جہاں انسان آج بھی اس حالت میں ہیں (یا رکھے جارہے ہیں) کہ جس روز فاقہ نہ گذرے تو اس رات کا [[چاند]] ، ہلال عید کی طرح مسکراتا نظر آتا ہے۔