"درس نظامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:پاکستان میں اسلام
م حوالہ جات/روابط کی درستی
سطر 1:
درس نظامی ملا [[نظام الدین محمد سہالوی]] سے منسوب طریقۂ تدریس و نصاب، نصاب تعلیم و نظام تدریس جو ملا نظام الدین نے مشرق کی دینی درسگاہوں کے لیے تیار کیا تھا۔<ref>[http://urdulughat.info/words/12968- اردو لغت - Urdu Lughat - درس نظامی<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref> علومِ اسلامیہ پر مشتمل آٹھ سالہ مرو جہ کورس جو تقریبًا تمام مکاتب فکر میں رائج ہے۔اسے عالم کورس بھی کہا جاتا ہے ۔
== بانی درس نظامی ==
درس نظامی کے بانی ملا نظام الدین سہالوی لکھنوی تھے جن کا مرکز [[فرنگی محل]] لکھنوٴ تھا۔ درس نظامی کے نام سے جو نصاب آج تمام مدارس عربیہ میں رائج ہے وہ ان ہی کی یاد گار ہے۔ ملا نظام الدین نے دور سوم کے نصاب میں اضافہ کر کے ایک نیا نصاب مرتب کیااور اس دور میں پڑھائی جانے والی کتابوں کو حتی الامکان جمع کرنے کی کوشش کی۔ درس نظامی میں تیرہ موضوعات کی تقریباً چالیس کتابیں پڑھائی جاتی تھیں۔ فقہ اور [[اصول فقہ]] کے ساتھ ، تفسیر میں جلالین و بیضاوی اور حدیث میں [[مشکوۃ المصابیح|مشکوة المصابیح]] داخل تھی۔ انھوں نے [[ریاضی]] اور [[فلکیات]] کی کئی کتابیں اور ہندسہ (انجینئری) پر بھی ایک کتاب شامل نصاب کی۔ اس میں طب، تصوف اور ادب کی کوئی کتاب شامل نہیں تھی اور منطق و فلسفہ کو خاصی جگہ دی گئی۔<ref>[http://www.darululoom-deoband.com/urdu/magazine/new/tmp/03-Hindustan%20me%20Musalmano_MDU_05_May_10.htm ہندوستان میں مسلمانوں کا نصاب تعلیم<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
== نصاب درس نظامی ==
ملا نظام الدین کا بنایا ہوا نصاب درس نظامی مندرجہ ذیل ہے