"سید مجتبیٰ حسین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م حوالہ جات/روابط کی درستی
سطر 49:
 
==ابتدائی حالاتِ زندگی==
سید مجتبی حسین [[یکم جولائی]] [[1922ء]] میں موضع سنجر پور ، ضلع [[جونپور]] ، [[برطانوی ہند]] میں ایک علمی اور ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ <ref>[http://bio-bibliography.com/authors/view/4983 Bio-bibliography.com - Authors<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>دادا کا نام عبداللہ تھا ۔ صدر قانون گو اور بےمثل خطاط تھے ۔ والد کا نام سید باقر حسین تھا اور وہ ڈپٹی کلکٹر تھے۔اور الہ آباد یونیورسٹی کے پہلے گریجویٹ تھے ۔ شعرو سخن کا بھی ذوق رکھتے تھے ۔ سید مجتبی حسین کی والدہ قمر النسا بیگم شعر و سخن کا نہایت عمدہ ذوق رکھتی تھیں ۔ مجتبی حسین کا ایک بڑا بھائی مصطفی حسین اور ایک بہن سیدہ شمیم آرا تھے ۔ مجتبی حسین نے ابتدائی تعلیم گاؤں سے حاصل کی ۔ والدین کی طرف سے ادبی ذوق ورثے میں ملا لہذا نو برس کی عمر میں گلستانِ سعدی بھی پڑھ لی تھی ۔ابتدائی دو جماعتوں کے بعد کی تعلیم انہوں نے جونپور اور جھانسی سے حاصل کی ۔ جونپور کے مشن ہائ اسکول سے کلاس سوم سے ہشتم تک پڑھا اور اسکول کی بقیہ تعلیم اپنے بڑے بھائی مصطفی حسین کے پاس " جھانسی" میں آ کر حاصل کی اور [[1935ء]] میں میٹرک کیا۔
 
سید مجتبی حسین کے والد کو انگریزی ، عربی اور فارسی پر عبور حاصل تھا لہذا مجتبی حسین کو بچپن سے ہی انگریزی ادب کا شائق بنایا اور اردو ادب کی بھی تمام مشہور اور اہم کتب اسکول کے زمانے میں ہی پڑھوا دیں ۔ان بیش قیمت کتب کا مطالعہ مجتبی حسین کی شخصیت کو صحیح معنوں میں ادب آشنا بنانے میں بہت معاون ثابت ہوا ۔
سطر 60:
کراچی کے کالجز میں نوکری نہ ملنے کے باعث پہلے کچھ مدت اسکولوں میں پڑھایا پھر چینی سفارت خانے کے مترجم اور پھر خبرنامے کے مدیر ہوئے ۔یہاں تقریباََ دس برس تک کام کرتے رہے ۔ اسکے بعد محکمہِ تعلیم سے وابستہ ہوئے ۔
1965 سے 1972 کے دوران پہلے نیشنل کالج کراچی میں صدر شعبہِ اردو کی حیثیت سے کام کیا ۔ اسکے چار برس بعد سراج الدولہ کالج کی بنیاد رکھی اور اس میں بطور صدر شعبہ اردو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ اور بعد میں اسی کالج کے پرنسپل ہو گئے ۔
1973 سے جامعہ بلوچستان میں شعبہِ اردو ان کی کوششوں اور کاوشوں سے وجود میں آیا ۔<ref>[https://www.dawn.com/news/396865/karachi-mujtaba-hussain-remembered KARACHI: Mujtaba Hussain remembered - Newspaper - DAWN.COM<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
1975 میں استاد شعبہ اردو کی حیثیت سے بلوچستان یونیورسٹی میں تقرر ہوا اور بعد میں صدر شعبہ اردو ، بلوچستان یونیورسٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔<ref>[http://www.uob.edu.pk/urdu/ Department of Urdu<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>اور تادمِ مرگ اس یونیورسٹی سے وابستگی رہی ۔
 
==تخلیقی سفر==