"ابن خلدون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 20:
وفات؛ 1406ء
'''ابن خلدون'''
[[مورخ]]، [[فقیہ]] ، [[فلسفی]] اور [[سیاستدان]]۔ مکمل نام '''ابوزید عبد الرحمن بن محمد بن محمد بن خلدون ولی الدین التونسی الحضرمی الاشبیلی المالکی''' ہے ۔<ref>[[مقدمہ ابن خلدون]] صفحہ 23</ref>۔ [[تونس|تیونس]] میں پیدا ہوا۔ اور تعلیم سے فراغت کے بعد [[تیونس]] کے سلطان ابوعنان کا وزیر مقرر ہوا۔ لیکن درباری سازشوں سے تنگ آکر حاکم [[غرناطہ]] کے پاس چلا گیا۔ یہ سر زمین بھی راس نہ آئی تو [[مصر]] آگیا۔ اور الازھر میں درس و تدریس پر مامور ہوا۔ [[مصر]] میں اس کو [[مالکی]] فقہ کا منصب قضا میں تفویض کیا گیا۔ اسی عہدے پر وفات پائی۔ ابن خلدون کو [[تاریخ]] اور [[عمرانیات]] کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ اس نے العبر کے نام سے ہسپانوی عربوں کی تاریخ لکھی تھی جو دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ لیکن اس کا سب سے بڑا کارنامہ۔ مقدمتہ فی التاریخ ہے جو [[مقدمہ ابن خلدون]] کے نام سے مشہور ہے۔ یہ تاریخ، سیاست، عمرانیات، اقتصادیات اور ادبیات کا گراں مایہ خزانہ ہے۔
== مقدمہ اور تاریخ ابن خلدون کا اردو ترجمہ ==
[[اردو]] میں مقدمہ ابن خلدون کا ترجمہ معروف ادیب اور [[شاعر]] مرحوم [[ابوالخیر کشفی]] نے کیا ہے۔ اسے دار الاشاعت اردو بازار کراچی نے شائع کیا ہے۔ ترجمہ 534 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ مولانا راغب رحمانی نے بھی ترجمہ کیا ہے جسے نفیس اکیڈمی نے شائع کیا ہے۔