"اسلامی جمہوری اتحاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 2:
اسلامی جمہوری اتحاد (مختصراً '''آئی جے آئی،''' IJI) [[پاکستان]] کا ایک سابق سیاسی اتحاد تھا جو فوجی آمر [[ضیاء الحق]] کی موت کے بعد [[1988ء]] میں ہونے والے [[پاکستان کے عام انتخابات 1988ء|عام انتخابات]] میں [[پاکستان پیپلز پارٹی]] کا مقابلہ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو سابق وزیر اعظم [[ذوالفقار علی بھٹو]] کی صاحبزادی [[بینظیر بھٹو]] کی وطن واپسی سے تقویت ملی تھی اور عوامی سطح پر ان کی پزیرائی سے ظاہر ہوتا تھا کہ [[پاکستان پیپلز پارٹی|پیپلز پارٹی]] انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی، اسی "خطرے " کا مقابلہ کرنے کے لیے دائیں بازو کی تمام جماعتوں نے اتحاد کر کے پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
 
اسلامی جمہوری اتحاد 9 جماعتوں پر مشتمل تھا، جن میں بڑی جماعتیں [[پاکستان مسلم لیگ]]، [[نیشنل پیپلز پارٹی]]، [[جماعت اسلامی پاکستان|جماعت اسلامی]] اور [[جمعیت علمائے اسلام]] تھیں تاہم اس میں [[نواز شریف]] کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ کو بہت زیادہ اکثریت حاصل تھی اور انتخابات میں ملک بھر سے کھڑے کیے گئے امیدواروں میں سے 80 فیصد کا تعلق اسی جماعت سے تھا۔ پاکستان کے خفیہ ادارے [[انٹر سروسز انٹیلی جینس]] (آئی ایس ایس آئی) کے اُس وقت کے سربراہ [[حمید گل]] نے [[اگست]] [[2009ء]] میں انکشاف یا اعتراف کیا کہ انہوں نے اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تاکہ دائیں بازو کی قوتوں کو ایک مرکز پر جمع کیا جائے۔ <ref>{{حوالہ خبر | عنوان = حمید گل نے آئی جے آئی کی تشکیل کا اعتراف کر لیا | ربط = http://www.thenews.com.pk/top_story_detail.asp?Id=24196 | اخبار = [[روزنامہ جنگ]] | تاریخ = 30 اگست 2009ء}}</ref>
 
اس اتحاد کے سربراہ [[غلام مصطفی جتوئی|غلام مصطفیٰ جتوئی]] تھے جبکہ سب سے اہم رہنما میاں نواز شریف تھے جو ضیاء الحق کے دور میں صوبہ [[وزیر اعلیٰ پنجاب|پنجاب کے وزیر اعلیٰ]] بنے اور یوں ایک صنعت کار سے اہم سیاست دان کے طور پر منظر عام پر آئے۔