"اناطولیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
[[فائل:Anatolia_composite_NASA.png|تصغیر|جزیرہ نما اناطولیہ کا خلائی منظر]]
 
اناطولیہ [[مغربی ایشیا]] کا ایک [[جزیرہ نما]] ہے۔ [[اردو]] میں انگریزی اثرات کے باعث اناطولیہ کی اصطلاح رائج ہے لیکن ترک باشندے اسے اناضول یا اناضولو ([[ترک زبان|ترک]]: Anadolu) کہتے ہیں ۔<ref>''ترکی میں احیائے اسلام کی موجودہ حالت، دورۂ ترکی کے مشاہدات''، از [[خلیل احمد حامدی]]، ماہنامہ [[ترجمان القرآن]]، [[فروری]] [[1969ء]]، صفحہ 352</ref>۔ [[ترکی]] کے بیشتر حصہ اسی جزیرہ نما پر مشتمل ہے۔ اناطولیہ کو [[لاطینی زبان|لاطینی]] نام [[اناطولیہ|ایشیائے کوچک]] {{دیگر نام|انگریزی= Asia minor}} سے بھی پکارا جاتا ہے۔
== نام ==
یہ اصطلاح [[یونانی زبان|یونانی]] لفظ Aνατολή (اناطولے) یا Ανατολία (اناطولیہ) سے نکلی ہے جس کا مطلب طلوع آفتاب یا مشرق ہے۔