"سبو لکشمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: اضافہ سانچہ ناوبکس {{پدم وبھوشن}}
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 3:
[[بھارت]] میں [[کرناٹک]] کی مشہور کلاسیکی موسیقار۔ مدورائی میں پیدا ہوئیں، اسکول میں استادوں کی پٹائی کے سبب انہوں نے بچپن میں تعلیم چھوڑ دی تھی لیکن اپنی ماں سے انہوں نے موسیقی کی تعلیم لی اور بچپن سے ریاض میں مشغول ہو گئیں۔ دس سال کی عمر میں انہوں نے پہلی بار اسٹیج پر پرفارم کیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
 
ملک کی آزادی کی جدوجہد کے دوران میں ایک بار سُبالکشمی نے [[موہن داس گاندھی|مہاتما گاندھی]] کے سامنے ان کا پسندیدہ بھجن ’ویسنو جانتو تیرے کہیۓ،کہیئے، پیر پرائے جانے رے‘ کا جب راگ الاپا تو گاندھی جی کی آنکھیں بھر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ’گیت گانا الگ بات ہے لیکن آواز میں خدا کے تصورات کی جھلکیاں پیش کرنا بالکل مختلف ہے۔‘ گاندھی جی اکثر سبا لکشمی سے بھجن سننے کی فرمائش کیا کرتے ۔
 
سبالکشمی کی آواز میں بلا کی تاثیر تھی اور اس کا جادو سر چڑھ کر بولتا تھا۔ موسیقی کے دیوانے انہیں سنگیت کی دیوی کہتے۔ انہوں نے کرناٹک موسیقی کو ان بلندیوں پر پہنچایا ہے کہ اس کا اب ایک خاص مقام ہے۔ مشہور ادیبہ سروجنی نائیڈو نے سبا لکشمی کو بھارت کی بلبل کی خطاب سے نوازا۔
 
انہوں نے [[تامل زبان|تامل]] زبان کی کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا جن میں سے ایک فلم میرا، ہندی میں بھی ریلیز ہوئی ۔انہیں۔ انہیں اپنی زندگی میں بہت سے ایوارڈ ملے۔
 
سبالکشمی نے [[اقوام متحدہ]] میں بھی اپنے گیت پیش کیے ۔ایم۔ ایم ایس سبو لکشمی وہ پہلی خاتون تھیں جنہیں چنائی کی میوزک اکیڈمی کا معتبر اعزاز سنگیتا کلا ندھی دیا گیا۔ 1996ء میں انہیں بھارت کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ [[بھارت رتن|بھارت رتنا]] دیا گیا۔
{{Commons category|M. S. Subbulakshmi}}
== حوالہ جات ==