"جوزف استالن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 3:
'''جوزف استالن''' [[1922ء]] سے [[1953ء]] تک [[سوویت اتحاد]] کی [[اشتراکی جماعت]] کے معتمد عام (جنرل سیکرٹری) تھے۔ [[1924ء]] میں [[ولادیمیر لینن]] کی وفات کے بعد وہ [[اتحاد سوویت اشتراکی جمہوریہ]] المعروف [[سوویت اتحاد]] کے سربراہ بنے۔
 
استالن نے مکمل زیر تسلط معیشت کا تصور پیش کیا اور تیز تر صنعت کاری اور اقتصادی تجمیع (Collectivization) کے عمل کا آغاز کیا۔ زرعی شعبے میں یکدم تبدیلی نے اشیائے خور و نوش کے پیداواری عمل کو تہہتہ و بالا کر ڈالا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قحط پھیلا جس میں [[1932ء]] کا قیامت خیز سوویت قحط بھی شامل ہے جسے [[یوکرین]] میں Holodomor کہا جاتا ہے۔ <ref>[http://www.faminegenocide.com/resources/findings.html ''Findings of the Commission on the Ukraine Famine'', Famine Genocide, 19 April 1988; [http://www.skrobach.com/ukrhol.htm ''Statement by Pope John Paul II on the 70th anniversary of the Famine''], Skrobach; [http://www.artukraine.com/famineart/uscongr4.htm ''Expressing the sense of the House of Representatives regarding the man-made famine that occurred in Ukraine in 1932–1933'', US House of Representatives, 21 October 2003; Bilinsky, Yaroslav [http://www.faminegenocide.com/resources/bilinsky.html doi=10.1080/14623529908413948] ''Was the Ukrainian Famine of 1932–1933 Genocide?'', Journal of Genocide Research, 1999, Vol. 1.1, Issue 2, pages=147–156.</ref>
 
[[1930ء]] کی دہائی کے اواخر میں استالن نے '[[عظیم صفائی]]' (Great Purge) کا آغاز کیا جسے '[[عظیم دہشت]]' (Great Terror) بھی کہا جاتا ہے، جو اشتراکی جماعت کو ان افراد سے پاک صاف کرنے کی مہم تھی جو بد عنوانی، دہشت گردی یا غداری کے مرتکب تھے؛ استالن نے اس مہم کو عسکری حلقوں اور سوویت معاشرے کے دیگر شعبوں تک توسیع دی۔ اس مہم کا نشانہ بننے والے افراد کو عام طور پر [[قتل]] کر دیا جاتا یا جبری مشقت کے کیمپوں ([[گولاگ]]) میں قید کر دیا جاتا یا پھر وہ [[جلاوطنی]] کا سامنا کرتے۔ آنے والے سالوں میں نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد جبری ہجرت کا نشانہ بنائے گئے۔ <ref>Pohl, Otto, ''Ethnic Cleansing in the USSR, 1937-1949'', ISBN 0-313-30921-3</ref>
 
[[1939ء]] میں استالن کی زیر قیادت سوویت اتحاد نے [[نازی جرمنی]] کے ساتھ عدم جارحیت کا معاہدہ کیا جس کے بعد [[پولینڈ]]، [[فن لینڈ]]، [[بالٹک ریاستیں|بالٹک ریاستوں]]، [[بیسربیا]] اور [[شمالی بوکووینا]] میں روس نے جارحانہ پیش قدمی کی۔ [[1941ء]] میں جرمنی کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث سوویت اتحاد نے اتحادیوں میں شمولیت اختیار کر لی جس نے [[دوسری جنگ عظیم]] میں [[محوری قوتیں|محوری قوتوں]] کی شکست میں اہم کردار ادا کیا لیکن سوویت اتحاد کو اس فتح کی زبردست قیمت چکانی پڑی اور تاریخ کی تمام جنگوں کا سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھاناپڑا۔ بعد ازاں اتحادیوں کے اجلاس میں تردیدی بیانات کے باوجود استالن نے [[مشرقی یورپ]] کے بیشتر ممالک میں اشتراکی حکومتیں قائم کروائیں، جس نے ایک مشرقی اتحاد تشکیل دیا جو سوویت اقتدار کے '[[آہنی پردہ]]' (Iron Curtain) تلے تھے۔ اس نے نفرت و عناد اور دشمنی کے اس طویل عہد کا آغاز کیا جو تاریخ میں '[[سرد جنگ]]' کے نام سے جانا جاتا ہے۔
 
استالن نے اپنے عوامی تاثر اور شخصیت کو سنوارنے کی کافی کوشش کی۔ لیکن اس کی وفات کے بعد جانشیں [[نکیتا خروشیف]] نے اس کے اعمال پر علانیہ ملامت کی،کی اور ایک نئے عہد کا آغاز کیا جو عدم استالیانے (de-Stalinization) کا عہد کہتے ہیں۔ <ref name = AnswersCoP>{{cite web|title = Cult of Personality |url= http://www.answers.com/topic/cult-of-personality-2 |publisher = Answers .com}}</ref>
 
== استالن، قبل از انقلاب ==