"آندرے دیو قامت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
'''اندرے رینی روسیموف''' ([[19 مئی]] [[1946ء]] – [[27 جنوری]] ، [[1993ء]]) المشہور بہ '''اندرے دیوقامت''' ایک فرانسیسی پیشہ ور پہلوان اور [[اداکار]] تھا۔ اس کی سب سے زیادہ مشہور کشتی ریسل مانیہ 3 میں پہلوان "ھلک ہوگن" کے ساتھ ہوئی تھی۔ اور  فلم "شہزادی دلہن" عرف "پرنسس برائڈ" میں اس کے کردار بطور "فیزک" کو بہت سراہا گیا۔ اس کی دیو قامتی کی وجہ نشونما کے ہارمونز کی زیادتی تھی جو بعد میں "ضخامت اطراف" یا انگریزی میں "آکروماگلے " کی شکل اختیار کر گئی۔ اس کی یہ خصوصیت اس کو " [[دنیا کا آٹھواں عجوبہ]]" کہلوانے کا موجب بھی بنی۔ عالمی کشتی اتحاد یا ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن میں آندرے ایک بار ہیوی ویٹ چیمپئن اور ایک بار ٹیگ ٹیم چیمپئن رہ چکا ہے۔ 1993ء میں جب "ہال آف فیم" کا افتتاح ہوا تو آندرے کو اسی وقت شامل کر لیا گیا تھا۔
 
== ابتدائی زندگی ==
سطر 7:
 
=== ابتدائی دور ===
17 سال کی عمر میں آندرے پیرس منتقل ہو گیا، دن میں وہ بوجھ برداری کا کام کرتا تھا اور شام کو پہلوانی سیکھتا تھا، اکھاڑے میں اس کا نام "جیئنٹ فیرے " پڑ گیا اور اس نے پیرس کے نواحی علاقوں میں پہلوانی کے جوہردکھانے شروع کردئیے۔کردیے۔ [[1966ء]] میں اس کی ملاقات [[کینیڈا]] کے پہلوان اور پیشہ ور کشتی کے کارساز فرینک والویز سے ہوئی، جو آندرے کا دلال بن گیا اور پھر آندرے نے برطانیہ، المانیہ اور افریقہ کے ممالک میں نام کمانا شروع کر دیا۔
 
ٓٓٓفرینک کے ساتھ آندرے "مونٹریال" منتقل ہو گیا اور جاتے ہی مشہور ہو گیا، لیکن جلد ہی اس کی دیو پیکری کے جلوے مدہم پڑنے لگے تو فرینک نے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے مالک "ونس مکماہون" سے مشورہ کیا جس نے آندرے کی عکاسی کے بارے میں کافی تبدیلیاں تجویز کیں اور اس نے ہی آندرے کو "آندرے دیوقامت" پکارنے کی صلاح بھی دی۔