"برلن" کے نسخوں کے درمیان فرق

1 بائٹ کا ازالہ ،  3 سال پہلے
م
خودکار: خودکار درستی املا ← سے، رہیں، سے
م (خودکار: اضافہ مساوی زمرہ جات)
م (خودکار: خودکار درستی املا ← سے، رہیں، سے)
دوسری جنگِ عظیم نے برلن میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی خصوصاً فضائی حملوں سے برلن شہر کی عمارتوں کو زبردست نقصان پہنچا۔ جنگ کے بعد [[مشرقی جرمنی]] سے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں نے برلن کا رخ کیا۔
 
جرمنی کی شکست کے بعد مفتوحہ جرمنی کو چاروں فاتح اقوام [[ریاستہائے متحدہ امریکا]]، [[برطانیہ]] اور [[فرانس]] اور [[سوویت اتحاد]] نے آپس میں تقسیم کر لیا اور اسی تقسیم کے نتیجے میں برلن شہر بھی چار حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ سوویت اتحاد کے زیر نگیں علاقہ [[مشرقی برلن]] کہلایا اور باقی اتحادیوں کا علاقہ [[مغربی برلن]]۔ یوں برلن اگلی کئی دہائیوں تک [[سرد جنگ]] کے تناؤ کا مرکز بنا رہا۔ اس دوران [[برلن ناکہ بندی]] اور [[دیوار برلن]] پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز رہی ں۔رہیں۔
 
سرد جنگ کے اس عہد میں مغربی جرمنی کا دار الحکومت [[بون]] قرار دیا گیا کیونکہ برلن چاروں جانب سے سوویت علاقوں کے گھیرے میں تھا جبکہ سوویت زیر اثر مشرقی جرمنی برلن ہی کو اپنا دار الحکومت قرار دیتا رہا تاہم اتحادیوں نے اس کو کبھی مشرقی جرمنی کا دار الحکومت تسلیم نہیں کیا۔ [[1961ء]] سے [[1989ء]] میں [[دیوار برلن]] کے انہدام تک یہ شہر یوں ہی منقسم رہا لیکن 1990ء میں [[جرمن اتحاد مکرر]] کے بعد شہر کو ایک مرتبہ متحد شکل میں ابھر اور جرمنی کا دار الحکومت بنا دیا گیا۔
108,186

ترامیم