"حسن البنا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خانہ معلومات کے اندراج کی درستی
م خودکار: خودکار درستی املا ← ابتلا، ہو گئے، \1 رہا، اور، سے، سے، علما، \1 رہی، دار العلوم، \1 رہے، وزیر اعظم
سطر 17:
}}
 
حسن أحمد عبد الرحمن محمد البنا الساعاتي (14 اكتوبر 1906 - 12 فروری 1949م ) (1324ھ - 1368ھ) [[مصر]] کے ممتاز مذہبی رہنما اور عظیم اسلامی تحریک [[اخوان المسلمون]] کے بانی تھے۔ 1923 میں [[تصوف]] کے شاذلی طریقہ سے منسوب ہوئے اور شيخ عبد الوہاب حصافي کی خدمت میں تکمیل کی، اسی لیے حسن البنا کی شخصیت سازی میں شيخ عبد الوہاب حصافي کا بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ 1927 میں [[دار العلوم (مصر)]] سے فارغ ہوئے،ہوئے اور شہر [[اسماعیلیہ]] میں مدرس کی حیثیت سے تقرر ہوا۔ 1928 میں [[اخوان المسلمون]] کا قیام عمل میں آیا۔ 1949 میں حسن البنا ایک بھرپور تحریکی زندگی گذارنے کے بعد 43 سال کی عمر میں [[قاہرہ]] میں گولی مار کر شہید کر دیے گئے۔
 
== پیدائش ==
سطر 23:
 
== تعلیم ==
انہوں نے بچپن میں ہی قرآن حفظ کر لیا اور ابتدائی تعلیم اپنے گھر پر ہی حاصل کی۔ سولہ سال کی عمر میں وہ [[قاہرہ]] کے دارالعلومدار العلوم میں داخل ہوئے جہاں سے انہوں نے 1927ء میں سند حاصل کی۔
 
== اخوان المسلمون کا قیام ==
دیہاتی علاقوں کی نسبت شہروں میں اخلاقی انحطاط زیادہ ہوتا ہے، قاہرہ کی بھی یہی صورت تھی۔ حسن البنا جب اپنے قصبہ سے قاہرہ پہنچے تو ان کی حساس طبیعت پر شہر کے غیر اسلامی رحجانات نے گہرا اثر کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ مصر کو [[یورپ]] کا حصہ بنایا جارہاجا رہا ہے اور [[فرعون]] کے دور کی طرف پلٹنے کی دعوت دی جارہیجا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی محسوس کیا کہ علماءعلما اگرچہ غیر اسلامی نظریات کے خلاف وعظ و نصیحت تو کرتے رہتے ہیں لیکن ان برائیوں کو ختم کرنے کے لیے کوئی تحریک موجود نہیں تو انہوں نے 1928ء میں شہر [[اسماعیلیہ]] میں، جہاں وہ تعلیمی سند حاصل کرنے کے بعد استاد مقرر ہوگئےہو گئے تھے، [[اخوان المسلمون]] کے نام سے ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی۔ 1933ء میں اخوان کا صدر دفتر اسماعیلیہ سے قاہرہ منتقل کر دیا گیا۔
 
== تحریکی زندگی ==
سطر 32:
 
== مطالبہ نفاذِ قوانین اسلامی ==
حسن البنا نے اسلامی حکومت کے قیام اور اسلامی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50 سال سے مصر میں غیر اسلامی آئین آزمائے جارہےجا رہے ہیں اور وہ سخت ناکام ہوئے ہیں لہ{{ا}}ذا اب اسلامی شریعت کا تجربہ کیا جانا چاہیے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصر کے موجودہ دستور اور قانون کے ماخذ کتاب و سنت نہیں بلکہ یورپ کے ممالک کے دستور اور قوانین ہیں جو اسلام سے متصادم ہیں۔ حسن البنا نے مصریوں میں جہاد کی روح بھی پھونکی اور اس موضوع پر ایک مستقل رسالہ لکھا اور بتایا کہ مصر ہی کے ایک عالم امام بدر الدین عینی شارح بخاری ایک سال جہاد کرتے تھے اور ایک سال تعلیم و تدریس میں مصروف رہتے تھے اور ایک سال حج کرتے تھے۔
 
== اخوان اور ذرائع ابلاغ ==
اخوان نے اخبار اور رسالوں کی طرف بھی توجہ دی۔ 1935ء میں رشید رضا کے انتقال کے بعد حسن البنا نے ان کے رسالے "المنار" کی ادارت سنبھال۔ اخوان نے خود بھی ایک روزنامہ، ایک ہفت روزہ اور ایک ماہنامہ جاری کیا۔ روزنامہ اخوان المسلمون مصر کے صف اول کے اخبارات میں شمار ہوتا تھا۔ ان مطبوعات اور چھوٹے چھوٹے کتابوں کے ذریعے اخوان نے اپنے اغراض و مقاصد کی پر زور تبلیغ کی اور بتایا کہ اسلام کس طرح زندگی کے مختلف شعبہ جات میں دنیا کی رہنمائی کر سکتا ہے۔
 
== اخوان اور دور ابتلاءابتلا ==
[[دوسری جنگ عظیم]] کے آغاز تک اخوان کی دعوت مشرق کے بیشتر عرب ممالک میں جڑ پکڑ چکی تھی لیکن اخوان کا سب سے مضبوط مرکز مصر ہی تھا۔ جنگ کے بعد اخوان نے عوامی پیمانے پر سیاسی مسائل میں حصہ لینا شروع کیا۔ انہوں نے 1948ء میں [[فلسطین]] سے [[برطانیہ]] کے انخلاء کے بعد جہاد فلسطین میں عملی حصہ لیا اور اخوان رضا کاروں نے سرکاری افواج کے مقابلے میں زیادہ شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ دوران جنگ انگریزوں نے آزادی مصر کا جو اعلان کیا تھا اسے اخوان نے فوری طور پر پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس سے اخوان کی مقبولیت میں بے انتہا اضافہ ہوا،ہوا اور دو سال کے اندر اندر اخوان کے ارکان کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی۔ ہمدردوں کی تعداد اس سے دو گنی تھی۔ اخوان کی روز بروز مقبولیت سے اگر ایک طرف [[شاہ فاروق اول]] کو خطرہ محسوس کرنے لگا تو دوسری طرف برطانیہ نے مصر پر دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ اخوان پر پابندی لگائی جائے چنانچہ [[9 دسمبر]] [[1948ء]] کو مصری حکومت نے اخوان المسلمون کو خلاف قانون قرار دے دیا اور کئی ہزار اخوان کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
 
== شہادت ==
تین ہفتے بعد وزیراعظموزیر اعظم [[نقراشی پاشا]] کو ایک نوجوان نے قتل کر دیا۔ حسن البنا کو آخر تک گرفتار نہیں کیا گیا اور [[12 فروری]] [[1949ء]] کی شب قاہرہ میں اس عظیم رہنما کو ایک سازش کے تحت رات کی تاریکی میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ شہادت کے وقت ان کی عمر صرف 43 سال تھی۔
 
== تصانیف ==