"خانقاہ عمادیہ قلندریہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م حوالہ جات/روابط کی درستی
م خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، اور، دیے
سطر 1:
'''خانقاہ عمادیہ قلندریہ منگل تلاب پٹنہ''' صوبہ بہار انڈیا میں سلسلہ تصوف کا روحانی مرکز ہے۔
== خانقاہ عمادیہ قلندریہ کی مختصر تاریخ ==
[[خواجہ عمادالدین قلندر بادشاہ]] نے روحانی تعلیم و تربیت قصبہ [[سادھور]] [[ہریانہ]] کے فاضل قلندر سادھوری سے حاصل کرنے کے بعد [[1104ھ]] [[پھلواری شریف]] لوٹ آئے ، اور رشد و ہدایت اور روحانیت کی اشاعت کا کام شروع کیا۔ ان کے والد [[شاہ برہان الدین قادری]] نے اپنے سلسلہ یعنی جنیدیہ کی اجازت و خلافت دے کر تمام علوم و معارف جو ان تک پہنچے تھے عطا فرما دئیےدیے اور اپنی خانقاہ کی تمام ذمہ داری ان کے سپرد کر کے خود گوشہ نشیں ہو گئے۔خواجہ عماد الدین نےدرس و تدریس کا کام بھی شروع کیا۔ ایک مدرسہ آج بھی آپ کی خانقاہ میں "[[دار العلوم عمادیہ پٹنہ|دار العلوم عمادیہ]]" کے نام سے خانقاہ عمادیہ کی ہی عمارت میں چل رہا ہے۔
خواجہ عمادالدین قلندر کے سب سے پہلے شاگرد اور مرید [[تاج العارفین پیر مجیب اللہ]] ہوئے۔ جب سنہ 1124ھ میں خواجہ قلندر کا وصال ہو گیا تو ان کے صاحبزادے تاج العارفین پیر مجیب اللہ سجادہ نشین ہوئے ان کے بعد [[شاہ غلام نقشبند سجاد]] والد کے جانشیں بنائے گئے۔ان کی اولاد نرینہ نہ تھی تو ان کے داماد محی السالکین [[شاہ نورالحق طپاںؔ]] سجادہ نشین ہوئےان کے بعد ان کےصاحبزادے [[سید شاہ ظہورالحق]] کو 1211ھ میں اپنا جانشیں بنے ان کے بعد ان کے چھوٹے بھائی [[حافظ شاہ علی امیر الحق]] سجادۂ عمادیہ پر بٹھائے گئے ۔ جو15؍محرم الحرام 1302ھ میں وصال فرما گئے۔ان کے بعد ان کے صاحبزادے [[شاہ رشیدالحق عمادی]] مسند عمادیہ پر بٹھائے گئے۔
آپ کے بعد آپ کے صاحبزادے [[سید شاہ حبیب الحق عمادی]] خانقاہ عمادیہ کے ساتویں سجادہ نشیں کی حیثیت سے مسند عمادیہ پر بٹھائے گئے۔آپ کے بعد آپ کے بڑے صاحبزادے [[سید شاہ صبیح الحق عمادی]] مسند عمادیہ پر بٹھائے گئے اس طرح یہ خواجہ عمادالدین قلندر کے آٹھویں سجادہ نشیں اور تاج العارفین پیر مجیب اللہ کی اولاد میں ساتویں پشت میں ہوئے۔ صبیح الحق علیہ 24 محرم 1395ھ مطابق 7 فروری 1975ء کو وصال فرما گئے تو ان کے بڑے صاحبزادے [[سید شاہ فرید الحق عمادی]] سجادہ نشیں بنائے گئے۔17؍مارچ 2001ء کو آپ کے بڑے صاحبزادے [[سید شاہ مصباح الحق عمادی]] کی سجادہ نشینی عمل میں آئی جو موجودہ سجادہ نشین ہیں۔<ref>[http://www.khanquahemadia.org/urdu/history مختصر تاریخ<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>