"دار الامرا" کے نسخوں کے درمیان فرق

14 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
م
خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، {{دیگر نام|انگریزی= \2}}
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
م (خودکار: خودکار درستی املا ← سے، سے، {{دیگر نام|انگریزی= \2}})
[[تصویر:Queen Anne in the House of Lords.jpg|thumbnail| ملکہ این دارالامرا سے خطاب کرتے ہوئے]]
'''دار الامرا''' ([[{{دیگر نام|انگریزی]]:= House of Lords)}} [[انگلستان]] کی [[پارلیمنٹ]] کا ایوان اعلی جس کے اراکین خطاب یافتہ ’’شرفا‘‘ ہوتے ہیں اور پیر کہلاتے ہیں۔ پہلے پہل تمام پیر بلا لحاظ تعداد اس ایوان کے ارکان ہوتے تھے۔ اب یہ آپس میں انتخاب کرکے تھوڑے سے ارکان بھیجتے ہیں۔ ان خطاب یافتگان کے علاوہ دونوں آرک بشپ اور 24 انگریزی بشپ بھی اس ایوان کے ارکان ہوتے ہیں۔ صدر لارڈ [[چانسلر]] ہوتا ہے۔ سابق میں اور اب میں یہ [[دار العوام]] کے پاس کردہ قوانین کو رد کر سکتے ہیں۔ لیکن اب [[دارالعوام]] نے یہ قانون منظور کر دیا ہے کہ جو قوانین وہ تین بار متواتر پاس کر دے وہ اس ایوان کو منظور کرنے پڑیں گے۔ اگر نہیں تو وہ شاہی منظوری سے ان کی رضا مندی کے بغیر ہی قانون بن جائے گا۔ یہ قانون 1911ء میں بنا اور صرف غیر مالی قوانین پر حاوی ہے۔ مالی امور سے متعلق تمام قوانین بھی یہ ایوان اعلی تین ماہ کے اندر اندر اگر پاس نہ کرے تو شاہی منظوری سے قانون بن جاتے ہیں۔ لارڈ چانسلر بادشاہ کا مشیر بھی ہوتا ہے۔ موجودہ صورت میں اس ایوان کے اختیارات روز بروز کم ہوتے جا رہے ہیں۔ پادری بھی اگر کسی قانون پر متفقہ طور پر اڑ جائیں تو وہ بل منظور نہیں ہو سکتا۔ پادریوں کے متعلق جو قوانین وضع ہوتے ہیں وہ خود[[ پادریوں]] کا ایک جرگہ وضع کرتا ہے جس کو کنونشن کہتے ہیں۔ انتظامی قوانین پادریوں کی ایک انجمن پاس کرتی ہے۔ پارلیمنٹ ان قوانین کو بدل سکتی ہے۔ البتہ نامنظور کر سکتی ہے۔
{{Commonscat|House of Lords}}
 
111,622

ترامیم