"سعود بن عبدالعزیز آل سعود" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م (خودکار: خودکار درستی املا ← امریکا، سے، گزاری، سے، علما، کر دیں، \1 رہی)
م (درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی)
 
[[تصویر:King Saud.jpg|left|thumb|250px|شاہ سعود بن عبدالعزیز]]
[[عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود|ابن سعود]] کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے '''سعود بن عبدالعزیزعبد العزیز آل سعود''' تخت نشین ہوئے۔ انہوں نے اپنے والد کے شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا۔ ان کے زمانے میں تیل سے ہونے والی آمدنی میں مزید اضافہ ہوا جس سے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید اضافہ ہوا۔ [[مکہ]] میں ایک طاقتور ریڈیو اسٹیشن قائم کیا گیا، [[مکہ]] و [[مدینہ منورہ|مدینہ]] اور دوسرے شہروں کے درمیان پختہ سڑکیں تعمیر کی گئیں۔ صنعتوں کی داغ بیل ڈالی گئی اور [[دمام]] اور [[جدہ]] کی بندرگاہوں کو جدید طرز پر تعمیر کیا گیا۔
 
شاہ سعود کے عہد حکومت کا ایک بڑا کارنامہ [[مسجد نبوی]] اور [[مسجد الحرام|حرم کعبہ]] کی توسیع ہے۔ مسجد نبوی کی تعمیر پر 35 کروڑ روپے صرف ہوئے اور تعمیر کا کام 1955ء میں مکمل ہوا۔ جس سے مسجد فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار بن گئی اور دنیا کی بڑی اورخوبصورت ترین مساجد میں شمار ہونے لگی۔ حرم کعبہ کی مسجد کی توسیع کا کام مسجد نبوی کی تکمیل کے فورا{{دوزبر}} بعد شروع کیا گیا۔