"سل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 1:
سل (س پر پیش) یا '''[[تپ دق]]''' جس کو عام طور پر '''ٹی بی''' کہا جاتا ہے ایک وبائی بیماری ہے جو ایک جراثیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اگر اس کا درست علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری اپنی ہلاکت خیزی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی اور اندازہ ہے کہ ہر سال اس کی وجہ سے سترہ سے بیس لاکھـ (بعض اعدادوشمار کے مطابق اس سے بھی زیادہ) افراد کی ہلاکت ہو جاتی ہے جن میں سے اکثر کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہوتا ہے۔ طبی الفاظ میں سُل کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے کہ مرض سل یا عرفِ عام میں TB ایک [[عدوی]] مرض ہے جو ایک [[بیکٹیریا]] [[متفطرہ سل]] (Mycobacterium tuberculosis) کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور گو کہ جسم کے کسی بھی حصے پر اثرانداز ہوسکتی ہے مگر عام طور پر پھیپڑوں میں نمودار ہوتی ہے۔ متفطرہ سل ایک [[غیر تخم پرور]] (non-spore forming) ، [[غیر متحرک]] اور [[حیوائی]] (aerobic) بیکٹیریا ہے جس کا [[غلاف]] مومی ہوتا ہے جو [[صامد للحمض]] (acid fast) رنگداری پر سرخ ہوجاتا ہے۔
{{Commons category|Tuberculosis}}
 
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/سل»