"شاہ محمد غوث لاہوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
م خودکار: خودکار درستی املا ← ہو گئے، کیے، سے، سے، علما، طلبہ
سطر 6:
آپ کی تعلیم و تربیت اپنے والد محترم کے زیر سایہ ہوئی ۔ آپ خود رقمطراز ہیں۔
"جب اس احقر کی عمر سات سال کی ہوئی تو بہت ہی قرآن مجیدپڑھا مگر ضبط نہ ہوا۔ بڑا ہی قاصر الفہم تھا۔ جناب قبلہ گاہ والد صاحب نے باطنی طور پر پیر دستگیر ([[غوث اعظم]]) کے حضور میں عرض کی کہ اس بیٹے پر مہربانی فرمادیں۔ آپ نے عنایت فرمائی ۔ اورظاہر اور باطن کے علوم سے نوازا گیا۔ اس مہربانی کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علوم کے دروازے کھل گئے اور بہت تھوڑی مدت میں علم ظاہری حاصل ہو گیا۔
چنانچہ اٹھار ہ برس کی عمر میں تمام علوم کی مروجہ کتابیں پڑھ لیں، [[مطول]] کو چھ ماہ میں پڑھا لیا۔ نیز دیگر کتابوں کو بھی جلدی جلدی پڑھ لیا۔ [[تلویح توضیح]] جناب عالم علوم ظاہری و باطنی آخوند مولینا محمد نعیم صاحب سے پڑھی ۔ جناب مولانا صاحب کابل کے پرگنہ ’’ محمود کار ‘‘ میں رہتے تھے۔ جب آپ نے [[علوم متداولہ]] سے فارغ ہوگئےہو گئے تو احادیث پڑھنے کے لیے [[لاہور]] تشریف لے گئے۔
== معرفت و سلوک ==
آپ دوران تعلیم ہی میں والد گرامی مرتبت کی خدمت میں عرض کیا کرتے تھے کہ سلوک و معرفت کے علو م سے بھی آپ کو حصہ عطا فرمایا جاوے مگر والد محترم ہمیشہ آپ کو ارشاد فرماتے کہ پہلے علوم ظاہر کی تکمیل کر لو ، اس کے بعد دیکھا جائے گا۔فرماتے ہیں۔
جب آپ تحصیل علم کر چکے تو اس وقت آپ کی عمر شریف اٹھارہ برس کی تھی ۔ جناب قبلہ والد گرامی کی خدمت میں عرض کیا کہ اب حصول علم سے فارغ ہوچکا ہوں ۔ راہ حقیقت کی طرف رہنمائی کیجئے ۔ جناب ابو البرکات سید حسن صاحب قادری نے آپ کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے طریقہ عالیہ قادریہ میں بیعت فرماکہ ’’ ذکر الٰہی ‘‘ کی تلقین کی ۔ خلوت میں بٹھا دیا اور چار چلے وا‚لد محترم کے حضور میں ہی ذکر الٰہی پورے کئے۔کیے۔
اس کے بعد آپ چھ سال تک ایک علیحدا تنہائی کے مقام پر عبادت و زہد میں مصروف رہے اور سلوک و معرفت کے دشوار گزار منازل کو پورا کیا۔ آپ فرماتے ہیں کہ اس عرصہ میں اپنے وردات اور اپنی کیفیات اپنے والد کی خدمت میں عرض کرتا رہتا۔
غرض کہ چھ برس تک آپ ذکر لسائی ، جہر ، خفیہ ، [[ذکر قلب]] اور مراقبات میں مصروف رہے۔ چھ برس کے بعد جناب والد گرامی قدر نے اپنے فرزند ارجمند کو سلسلہ عالیہ قادریہ کا منشور خلافت تحریر فرما دیا۔
سطر 19:
جب وقت آپ کے والد محترم ابوالبرکات سید حسن کا انتقال [[1115ء]] میں ہوا تو اس کے فورا بعد بادشاہ ہندوستاں [[اورنگ زیب عالمگیر]] نے آپ کے نام ابوالبرکات کے مزار شریف کے گر د چالیس [[جریب]] زمین کی سند لکھ کر بھیج دی ، مگر آپ نے قطعی جواب دے دیا کہ ’’ میں فقیر آدمی ہوں ، اللہ کا دروازہ مجھ کافی ہے وہی میرا کارساز ہے ، وہی میرا مولیٰ ہے اور وہ بہت اچھا آقا ہے ‘‘
== پشاور آمد ==
[[1120ھ]] میں پشاور شہر میں خانقا ہ قادریہ سید حسن صاحب پر باقاعدہ سلسلہ تدریس شروع کر دیا۔ درس قرآن ، درس حدیث اور طریقہ مبارکہ کے ارشادات خود فرماتے ، آپ کے درس مبارک میں اکابر علماءعلما کے لڑے اور مشائخ کرام کے صاحبزادگان آکر علوم سے بہرہ ور ہوتے ۔ حدیث شریف کا درس اتنا وسیع تھا کہ علاوہ پنجاب و سرحد کے کابل ، ہر ات اور غزنی کے طلباءطلبہ جوق در جوق آآکر شامل ہوتے نیز تمام طلباءطلبہ کی رہائش لباس اور طعام کا بندوبست بھی آپ خود فرماتے ، دوسری طرف اپنے سلسلہ مبارک کی نشر و اشاعت میں انتھک کوشش کرتے۔ سینکڑوں مریدین اور متعقدمین آتے اور رشد و ہدایت سے بہر ہ یاب ہو کر واپس لوٹتے ، غرض کہ آپ کی خا نقا ہ میں تزکیہ نفس اور تہذیت اخلاق کی باقاعدہ تعلیم دی جاتی تھی ۔ کوئی قرآن حکیم ، احادیث شریف ، فقہ شریف اور تصوف کی کتابیں پڑھ رہا ہے ، تو کوئی نفی اثبات کے ذکر میں مشغول ہے ، کوئی مراقبہ کر رہا ہے تو کوئی رابطہ قلب کے ساتھ درد و شوق بڑھا رہا ہے ۔ اس پر طرفہ یہ کہ سب پر آپ کی نظر کرم موجود ہے۔
== تصنیفات ==
* 1۔شرح غوثیہ:- آپ نے بخاری شریف کی شرح شرح غوثیہ کے نام سے موسوم ہے۔ یہ شرح علم حدیث میں ایک بحر نا پیدا کنار ہے ۔ حدیث شریف کے متعلق جتنے علوم ہیں وہ سب اس شرح میں آپ نے حل فرمائے ہیں۔ اس شرح میں علاوہ دیگر متعلقہ علوم کے بخاری شریف کے اسما ء الرجال کو مکمل بیان کیا ہے ۔ فقہ حنفی کی تطبیق نہایت ہی احسن طریقہ پر کی ہے۔
سطر 32:
اور آپ کے بہت سے اور خلفاءبھی تھے۔ ان میں حافظ محمد سعید، حافظ محمد صدیق ، محمد غوث اور شیخ وجیہہ الدین المعروف پیر زہدی لاہوری ، نیز آپ کے پوتے شاہ غلام بھی آپ کے مرید و خلیفہ تھے۔
== وفات ==
آپ کی وفات 17 ربیع الاول [[1152ھ]] میں ہوئی ۔ بیرون دہلی دروازہ لاہور آپ کا مزار واقع ہے۔<ref>تذکرہ علماءعلما و مشائخ سرحد جلد اوّل، صفحہ 74 تا 91،محمد امیر شاہ قادری ،مکتبہ الحسن کوچہ آقہ پیر جان یکہ توت پشاور</ref>
 
==حوالہ جات==