"صفوان بن معطل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ مساوی زمرہ جات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 4:
== اسلام ==
[[5ھ]] میں مشرف باسلام ہوئے۔<ref>مستدرک حاکم:3/518</ref> غزوات
قبولِ اسلام کے بعد سب سے اول [[غزوہ مریسیع]] میں شریک ہوئے،خندق میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب تھے،سریہ عرینین میں پیش پیش تھے ،غزوات میں عموماً "ساقہ" یعنی فوج کے اس حصہ پر مامور ہوتے تھے،جو فوج کے پیچھے پیچھے چلتا ہے،تاکہ فوج کے بھولے بھٹکے ہوئےآدمیوںہوئے آدمیوں اورگری پڑی ہوئی چیزوں کو ساتھ لیتا چلے، [[غزوہ بنی مصطلق]] میں بھی صفوان اس خدمت پر مامور تھے،اس غزوہ میں ام المومنین عائشہ چھوٹ گئی تھیں؛چنانچہ صفوان انہیں ساتھ لیتے آئے، منافقین نے اس کو بہت مکروہ صورت میں مشتہر کیا،لیکن کلامِ پاک نے اس افترا پر دازی کا پردہ چاک کر دیا،اس موقع پر آنحضرتﷺ نے صفوان کے متعلق یہ رائے ظاہر فرمائی تھی ما علمت منہ الاخیراً میں ان میں بھلائی کے سوا کچھ نہیں جانتا۔<ref>بخاری کتاب التفسیر</ref>
بعض صحابہ جن میں [[حسان بن ثابت]] بھی تھے، منافقوں کے فریب میں آ گئے، صفوان نہایت باحمیت تھے اورپھرام المومنین کا معاملہ تھا،اس لیے قدرتاً انہیں تکلیف پہنچی اورجو شِ حمیت میں انہوں نے حسان پر تلوار چلادی، حسان نے آنحضرتﷺ سے اس کی شکایت کی آپ نے اس کے معاوضہ میں حسان کو کھجور کا ایک باغ دلوایا۔<ref>اسد الغابہ:3/26</ref>
== عہدِ خلافت ==
خلیفہ دوم عمرکے عہدِ خلافت 17ھ میں آرمیینیا کی فوج کشی میں شریک ہوئے،بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسی معرکہ میں جام شہادت کیا اوربعض سے معلوم ہوتا ہے امیر معاویہ کے زمانہ تک زندہ تھے اور روم کی معرکہ آرائیوں میں شریک ہوئے،ان ہی میں سے کسی معرکہ میں ران کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ <ref>استیعاب:1/329</ref>
== وفات ==
صفوان بن معطل نے مختلف روایات کے مطابق[[17ھ]] یا [[18]] ھ میں وفات پائی۔