"صلاح الدین احمد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خانہ معلومات کے اندراج کی درستی
م خودکار: خودکار درستی املا ← تنازع، سے، امریکا، سے، بعد ازاں
سطر 41:
مولانا صلاح الدین احمدکی اُردو کے لیے خدمات کا اگر ایمان داری سے احاطہ کیا جائے تو شاید اُن کی پوری سوانح عمری کو دُہرانا ہو گا کہ اُن کی زندگی کے شعوری حصے کا کوئی ایسا پل نہیں ہے، جو خدمتِ اُردو سے خالی ہو۔ اُردو زبان کی تحسین، فروغ، دفاع اور نفاذ اُن کی زندگی کا مقصدِ اوّل اور مدّعائے آخر تھا۔ اُردو اُن کی تہذیب تھی، اُن کا ماحول تھا، اُن کی ثقافتی فضا تھی، اُن کی وجہِ دوستی اور سبب عداوت تھی، اُن کا نظریہ تھا، اُن کا نظامِ خیال تھا حتیٰ کہ اُن کا جزوِ ایمان تھا۔<ref name="nlpd.gov.pk">[http://nlpd.gov.pk/uakhbareurdu/june2011/1.html مولانا صلاح الدین احمد کی اُردو خدمات، ڈاکٹر طارق ہاشمی، '''اخبار اردو'''، جون 2011ء، [[ادارہ فروغ قومی زبان]] پاکستان]</ref>
 
زمانی لحاظ سے اُن کی خدمات کا پہلا عرصہ [[قیام پاکستان]] تک کا ہے جب کہ اُردو اور ہندی کا تنازعہتنازع اُسی طرح عروج پر تھا جیسا کہ [[ہندوستان]] کی دو بڑی اقوام کے مابین مذہب کا جھگڑا۔ اگرچہ یہ لسانی مناقشہ قطعی طور پر مصنوعی تھا اور اُس زبان کے خلاف ایک محاذ تھا جو عوام میں رائج اور مقبول تھی۔اُس وقت کی ہندوقیادت کا یہ خیال تھا : '''اُردو کا مستقبل مسلمانوں کے فرقے کا نجی معاملہ ہے اور اگر وہ اِسی زبان میں لکھنا پڑھنا چاہیں تو اُن پر کوئی پابندی مناسب نہ ہو گی۔ البتہ قومی سطح پر فوقیت ہندی یا ہندوستانی کو حاصل ہو گی۔'''
یہی وہ نقطۂ نظر تھا جس کے باعث اُردو کے قومی سطح پر فروغ یا نفاذ کے خلاف سرگرمیاں شروع ہوئیں اورہر سطح پر اُردو کے فروغ کا راستہ روکا گیا۔ ہندی نواز طبقہ اُردو دُشمنی میں ہر نوع کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ اُردو کے خلاف جلسے بھی منعقد کیے جانے لگے اور قراردادیں بھی پاس ہونے لگیں۔ الغرض کوئی موقع ضائع نہ کیا گیا۔ جون [[1945ء]] میں [[پنجاب ساہتیہ منڈل]] کا ایک جلسہ زیرِصدارت بہاری لال چاننہ منعقد ہوا جس میں یہ قرارداد پاس کی گئی: ''چونکہ ریڈیو کی زبان [[عربی زبان|عربی]] اور [[فارسی زبان|فارسی]] الفاظ کی کثرت کے باعث حدِ درجہ ناقابلِ فہم ہے، اِسی لیے اِس محکمے کے عملے میں فوری تبدیلیاں کی جائیں اور پچھتّر فی صد اسامیاں ایسے لوگوں سے پُر کی جائیں جو ہندی دان طبقے کے نمائندے ہوں اور جو زبان کے معاملے میں ہم سے انصاف کر سکیں۔''
اُردو کے خلاف اِس محاذ کے باعث یہ ضروری سمجھا گیا کہ اِس لسانی مناقشے میں بھرپور دفاعی پالیسی اپنائی جائے۔ چنانچہ اُردو کے تحفظ کے لیے تمام مسلمانانِ ہند اور اُن کی نمائندہ جماعتیں ایک ہو گئیں اور اُسی شدومد کے ساتھ اُردو دفاع کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنایا، جس قدر کہ جارحیت تھی۔ بقول ڈاکٹر [[فرمان فتح پوری]]: {{اقتباس|مسلم لیگ، [[محمڈن ایجوکیشن کانفرنس|مسلم ایجوکیشنل کانفرنس]]، [[خلافت کمیٹی]] اور [[انجمن ترقی اردو|انجمن ترقی اُردو]]نے اُردو کو برصغیر کے مسلمانوں کی ثقافتی رگ سمجھ کر اُس کو بچانے کی کوشش کی۔ [[آل انڈیا مسلم لیگ|مسلم لیگ]] نے سیاسی سطح پر اُردو کا دفاع کیا اور اپنے مطالبات میں اُردو کی حفاظت کو بھی شروع ہی سے پیشِ نظر رکھا۔}}
سطر 61:
 
=== اُردو بولو تحریک ===
ہندی زبان کے مقابلے میں اُردو کے فروغ کے سلسلے میں مولانا صلاح الدین احمدکی ''اُردو بولوتحریک'' کا کردار بہت بھرپور ہے۔اگرچہ یہ تحریک ابتداً اُن مختصر فرمودات بلکہ نعروں( سلوگنز) پر مبنی ہے جو ادبی دُنیا کے صفحات پر خالی جگہوں کو پُر کرنے کے لیے درج کیے جاتے تھے مگر اپنے اثر اور اُردو کے فروغ کے سلسلے میں خاصے کارگر ثابت ہوئے۔ بعدازاںبعد ازاں اِس کے لیے صفحہ مختص کر دیا گیا اور ادبی دنیا کا سرورق اُلٹتے ہی اِس تحریک کے نعروں پر نظر پڑتی جو جلی حروف میں درج ہوتے تھے۔ اِس تحریک کی اِبتدا کے بارے میں [[آغا بابر]] کا دعویٰ ہے کہ یہ اُن کی تجویز تھی۔ اِس سلسلے میں اُن کا کہنا ہے:
{{اقتباس|دو برس ہوئے جب ادبی دُنیا کا دفتر مال روڈ کی ایک عمارت میں تھا۔ میں نے ایک ملاقاتِ شام کے دوران میں ایڈیٹر ادبی دنیا سے کہا کہ آپ پرچے میں مضمون ختم ہونے پر [[میر تقی میر|میر]]،[[مرزا اسد اللہ خان غالب|غالب]] یا [[الطاف حسین حالی|حالی]] کا کوئی شعر چھاپ دیتے ہیں۔ یہ خانہ پری اچھی چیزہے مگر میری ایک تجویز ہے۔۔۔ یہ کہ کہیں لکھ دیا جائے اُردوبولوکہیں یہ کہ بچوں سے اُردو بولو۔}}
یہ مختصر سے نعرے (سلوگن) اپنے حلقہ اثر کے اعتبار سے بہت وسعت کے حامِل ثابت ہوئے اور یہ تحریک وقت کے ساتھ ساتھ اذہان میں ایک مثبت شعور اور تبدیلی کا باعث بنی۔اِن اعلانات میں نہایت سادہ مگر پراثرانداز کے الفاظ شامل کیے جاتے، جن میں لسانی سطح کی ایک فکری دعوت ہوتی۔ یہ اعلانات اُردو کے حق میں ہوتے لیکن کوئی ایسا اعلان شائع نہ ہوا، جو ہندی کے خلاف ہو، جس کا مقصد یہ تھا کہ بغیر محاذ آرائی کی فضا پیدا کیے اُردو کے لیے راہ ہموار کی جائے۔ چنانچہ صرف اُردو کے فروغ اور اہمیت پر اعلانات درج کیے گئے۔ ادبی دُنیا کے صفحات پر اِن اعلانات کی نوعیت کیا تھی۔ مناسب ہو گا کہ چند منتخب اعلانات درج کیے جائیں:
سطر 98:
* اقبال کے دس شعر (اقبالیات)
* خدا ہمارے ساتھ ہے (ترجمہ)
* امریکہامریکا کا سیاسی نظام
* اُردو میں افسانوی ادب
* کششِ ثقل (ترجمہ)